"حسین احمد مدنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 122:
* محمود عبدالجواد مدینہ میونسپلٹی کے چیئر مین۔
* مشہورالجزائری عالم شیخ بشیر ابراہیمی۔
 
=== درس حدیث کیلئے تکالیف کا تحمل ===
شدید گرمیں دوپہر 12 بجے کا زمانہ ہو چھتری پیش کی جائے تو لینے سے انکار کر دیتے۔ بارش کے زمانہ میں راستہ کیچڑ آلود ہوتا لیکن حضرت دارالحدیث کی جانب محو سفر ہوتے۔ ایک ہاتھ میں چھڑی اور دوسرے ہاتھ میں چھتری ہوتی۔ کپڑے کیچڑ آلود ہوتے تو سواری پیش کی جاتی تو انکار کردیتے۔ شاگرد تانگے والے کو لے آتے بار بار اصرار کرنے پر ایک دفعہ کہنے لگے کہ کیچڑ سے ہم پیدا ہوئے، اگر اسمیں جا ملیں تو کیا ڈر ہے۔ ایک مرتبہ طلبا کے اصرار پر تیار ہوگئے۔ دوسرے دن کہیں دور جانا تھا تو تانگہ والا حاضر ہوا تو اسکے تانگہ پر اسوقت سوار ہوگئے جبکہ یہ شرط تسلیم کرالی کہ وہ درس گاہ تک لے جانے کیلئے آئندہ کبھی نہ آئے گا۔ <ref name=":0" />
 
=== اہلیہ کی تدفین سے فراغت کے بعد درس بخاری ===
حکیم ضیاء الدین نبیان کرتے ہین کہ حضرت کی اہلیہ کا انتقال ہوا فراغت تدفین کے کچھ دیر بعد حضرت نے دارالحدیث کا رخ کیا۔ مجمع میں ہل چل مچ گئی تمام عمائدین نے سمجھایا کہ صدمہ بالکل تازہ ہے اور اس سے دل و دماغ کا متاثر ہونا قدرتی امر ہے۔ مگر حضرت نے دارالحدیث میں پہنچ کر بخاری شریف کا درس شروع کردیا۔ علامہ شبیر احمد عثمانی نے دوبارہ جاکر سمجھانے کی کوشش کی تو جواب دیا کہ:
 
اللہ کے ذکر سے بڑھ کر اطمینان قلب اور کس چیز سے حاصل ہوسکتا ہے؟۔<ref>شیخ الاسلام صفحہ نمبر 78</ref>
 
== مالٹا میں قید ==