ویکیپیڈیا:بصری خانہ ترمیم

بصری خانہ ترمیم فعال کریں بصری خانہ ترمیم کا طریقۂ استعمال ملاحظہ کریں
VisualEditor is enabled by default for new registered editors. If it is not enabled for you, and you are logged in, go to Preferences, click Editing, check Enable the visual editor, and click Save. Or use this sandbox link for testing. Find out how to make links, add or move images, create citations, insert templates, edit tables, and more. Use Phabricator to report problems with Visual Editor. Please include your web browser, computer operating system, and Wikipedia skin (usually Vector (2022), sometimes Vector Legacy (2010)). Start a new Phabricator ticket.

</onlyinclude>

بصری خانہ ترمیم یا Visual Editor میں خوش آمدید! یہ ویکیپیڈیا پر ترامیم کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن (WMF) کا تخلیق کردہ ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ویکی نویسوں کو ویکی مارک اپ سیکھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بصری خانہ ترمیم سے قبل، ویکی نویسوں کو بیشتر ترامیم کے لیے ویکی مارک اپ سے آگاہی ضروری ہوتی تھی۔ سنہ 2001ء میں ویکی مارک اپ سیکھنے کی مشکل قابل قبول تھی؛ لیکن دور حاضر میں یہ بعض لکھاریوں کو ویکیپیڈیا سے دور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ بصری خانہ ترمیم تمام افراد کو ویکیپیڈیا کے تمام صفحات پر بآسانی ترامیم کی سہولت دیتا ہے اور یوں امید ہے کہ مزید قارئین لکھنے کی طرف راغب ہوں گے۔

بصری خانہ ترمیم کے مکمل اجرا کے باوجود، ممکن ہے تجربہ کار ویکی نویس ویکی ٹیکسٹ ہی کے ذریعے ادارت کو ترجیح دیں، کیونکہ انھیں وہی تیز ترین اور زیادہ واضح طریقہ محسوس ہوگا۔ ویکی ٹیکسٹ میں مضامین کی ادارت کا انتخاب ہمیشہ آپ کی صوابدید پر رہے گا، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اسے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ جن صارفین نے اپنی ترجیحات میں بصری خانہ ترمیم کو فعال کر رکھا ہے، انھیں بھی ہر صفحے اور قطعے کے خانہ آلات میں ویکی ٹیکسٹ کا انتخاب نظر آئے گا۔

بصری خانہ ترمیم میں ابھی بعض خامیاں موجود اور خصوصیات کی کمی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ مہربانی تبادلہ خیال کے صفحے پر مطلع فرمائیں۔