"برقناطیسیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
== برقناطیسیت ==
علم طبیعیات میں برقناطیسیت یا برقی مقناطیسیت (electromagnetism) دراصل برقناطیسی میدان کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ برقناطیسی میدان ایک ایسا میدان ہوتا ہے کہ جو اس تمام فضاء کا احاطہ کیے ہوئے ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ایسے ذرے کے گرد پائی جاتی ہے جو کہ برقی طور پر بار دار کیفیت کا حامل ہو۔ جبکہ بذات خود یہ میدان اس باردار ذرے (charged particle) کے وجود اور حرکات سے متاثر ہوتا ہے۔
== قانون کولمب ==
کولوم کا قانون (Coulomb’s law) ، برقی سکونیات کا ایک بنیادی قانون ہے جسکو ایک فرانسیسی سائنسدان کولوم Charles Augustin de Coulomb (پیدائش:1736ء، انتقال:1806ء ) نے1784 میں اپنے بار دار ذرات سے متعلق اپنے تجربات سے اخذ کیا ۔ اس قانون کے مطابق؛ دو بار دار ذرات کے مابین پائی جانے والی کشش یا دفع کی قوت ان بار دار ذرات پر موجود برقی بار کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور انکے مابین فاصلے کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔
کولوم کے قانون کو ایسے بالعکس مکعب قانون (inverse-square law) میں شمار کیا جاتا ہے جس میں ایک صغیر ابعادی ، ساکن اور برقی طور پر بار دار ذرہ (جو مثالی طور پر نکتی منبع رکھتا ہو) کی جانب سے ایک دوسرے ذرے پر لگائی جانے والی برقی سکونی قوت کی مقدار کا
اظہار کیا جاتا ہے۔
مقناطیسی میدان
مقناطیسی میدان (عربی:حقل مغناطيسي. انگریزی: Magnetic field) طبیعیات میں ایک ایسا میدان ہے جو جگہ گھیرتا ہے اور متحرک برقباروں پر مقناطیسی قوت ڈالتا ہے.
با الفاظِ دیگر، ایک ایسا میدان جہاں مقناطیسی قوت محسوس کی جائے.
کسی مقناطیس کے اِردگرد پیدا ہونے والے میدان کو مقناطیسی میدان کہاجاتا ہے
== برقی رو ==
برقی روcurrent سے مراد بار دار ذرات charge کا بہاو یا بار دار ذرات کے بہاو کی شرح rate ہوتی ہے۔