"جوزف استالن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata
م clean up, replaced: ← (4) using AWB
سطر 1:
{{مارکسیت و لیننیت}}
[[ملف:JStalin_Secretary_general_CCCP_1942.jpg|thumb|left|جوزف استالن، 1942ء]]
'''جوزف استالن''' [[1922ء]] سے [[1953ء]] تک [[سوویت اتحاد]] کی [[اشتراکی جماعت]] کے معتمد عام (جنرل سیکرٹری) تھے۔ [[1924ء]] میں [[ولادیمیر لینن]] کی وفات کے بعد وہ [[اتحاد سوویت اشتراکی جمہوریہ]] المعروف [[سوویت اتحاد]] کے سربراہ بنے۔
 
استالن نے مکمل زیر تسلط معیشت کا تصور پیش کیا اور تیز تر صنعت کاری اور اقتصادی تجمیع (Collectivization) کے عمل کا آغاز کیا۔ زرعی شعبے میں یکدم تبدیلی نے اشیائے خورد و نوش کے پیداواری عمل کو تہہ و بالا کر ڈالا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلا جس میں [[1932ء]] کا قیامت خیز سوویت قحط بھی شامل ہے جسے [[یوکرین]] میں Holodomor کہا جاتا ہے۔ <ref>[http://www.faminegenocide.com/resources/findings.html ''Findings of the Commission on the Ukraine Famine'', Famine Genocide, 19 April 1988; [http://www.skrobach.com/ukrhol.htm ''Statement by Pope John Paul II on the 70th anniversary of the Famine''], Skrobach; [http://www.artukraine.com/famineart/uscongr4.htm ''Expressing the sense of the House of Representatives regarding the man-made famine that occurred in Ukraine in 1932–1933'', US House of Representatives, 21 October 2003; Bilinsky, Yaroslav [http://www.faminegenocide.com/resources/bilinsky.html doi=10.1080/14623529908413948] ''Was the Ukrainian Famine of 1932–1933 Genocide?'', Journal of Genocide Research, 1999, Vol. 1.1, Issue 2, pages=147–156.</ref>
سطر 10:
 
استالن نے اپنے عوامی تاثر اور شخصیت کو سنوارنے کی کافی کوشش کی۔ لیکن اس کی وفات کے بعد جانشیں [[نکیتا خروشیف]] نے اس کے اعمال پر علانیہ ملامت کی، اور ایک نئے عہد کا آغاز کیا جو عدم استالیانے (de-Stalinization) کا عہد کہتے ہیں۔ <ref name = AnswersCoP>{{cite web|title = Cult of Personality |url= http://www.answers.com/topic/cult-of-personality-2 |publisher = Answers .com }}</ref>
 
 
== استالن، قبل از انقلاب ==
[[ملف:Stalin_1894.jpg|thumb|left|نوجوان استالن، 1894ء، عمر 16 سال]]
استالن [[18 دسمبر]] [[1878ء]] کو [[گوری]]، [[گرجستان]] میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا جو محدود مالی وسائل رکھتا تھا۔ اس کا علاوہ مقامی گروہوں کی آپس میں لڑائیوں اور فسادات کا گڑھ تھا۔ 7 سال کی عمر میں وہ [[چیچک]] کا شکار ہوا جس نے تا عمر اس کے چہرے کو داغدار کیے رکھا۔ 12 سال کی عمر میں گھوڑا گاڑی کے ایک حادثے میں اس کا بایاں بازو ہمیشہ کے لیے ٹوٹ گیا۔ اسے 10 سال کی عمر میں ایک مقامی گرجے کی مذہبی تعلیم گاہ میں داخل کرایا گیا جہاں گرجستانی بچوں کو [[روسی زبان]] بولنے کی تربیت دی جاتی۔ 16 سال کی عمر میں اسے گرجستانی آرتھوڈکس مذہبی تربیت گاہ کی جانب سے وظیفہ ملا، جہاں اس نے شاعری کا آغاز بھی کیا اور جبراً روسی زبان بولنے کے خلاف بغاوت بھی کی۔ لیکن بہتر کارکردگی کے باوجود اسے حتمی امتحانات سے پہلے خارج کر دیا گیا۔ اس تربیت گاہ کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنا معاوضہ ادا کرنے سے قاصر تھا۔ لیکن اس کی والدہ کی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ انہوں نے استالن کی خواہش کے باوجود اسے مدرسے سے اٹھا لیا۔
 
مذہبی تربیت گاہ سے خارج ہونے کے بعد استالن کو [[ولادیمیر لینن]] کی تحریریں دیکھنے کا موقع ملا اور اس نے مارکسی انقلابی بننے کی ٹھان لی۔ وہ [[1903ء]] میں [[بالشیوک|بالشیوکوں]] کے ساتھ مل گیا۔ بعد ازاں اس نے بالشیوک قاتل دستوں کو منظم کیا اور مقامی مخالفین کا صفایا کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ ایک بالشیوک کانفرنس میں لینن سے ملاقات کے بعد وہ واپس گرجستان آیا۔ بعد ازاں اس نے جنرل [[فیودور گریازانوف]] کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس نے بالشیوکوں کے لیے بذریعہ بھتہ خوری، بینک ڈکیتیوں اور مسلح ڈکیتیوں کے ذریعے رقوم جمع کرنے کا عمل جاری رکھا۔
 
== شادی، بینک ڈکیتیاں اور اخباری مدیر ==
 
[[1906ء]] کے موسم گرما میں استالن نے [[ایکترینا سوانیز]] سے شادی کر لی جس نے بعد ازاں اُس کے پہلے بچے یاکوف کو جنم دیا۔ استالن نے بینک ڈکیتیوں کے باعث لگنے والی پابندی کے بعد عارضی طور پر جماعت سے استعفیٰ لے لیا اور بعد ازاں ایک بینک ترسیل پر بڑی ڈکیتی ماری جس کے نتیجے میں 40 افراد مارے گئے <ref>''سائمن سیباگ مونتی فیوغ (Simon Sebag Montefiore)''، نوجوان استالن (Young Stalin)، 2007ء، ISBN 978-0-297-85068-7</ref> اور وہاں سے [[باکو]] فرار ہو گیا، جہاں ایکترینا بخار کا شکار ہو کر چل بسی۔ باکو میں استالن نے مسلم آزری باشندوں اور فارسیوں کو سرگرمیوں کے لیے منظم کیا جن میں دائیں بازو کے زار نواز "سیاہ صد" (Black Hundreds) کے کئی اراکین کے قتل، اغوا برائے تاوان، جعل سازیاں اور ڈکیتیاں شامل تھیں۔ [[1908ء]] میں گرفتاری کے بعد اس نے سات ماہ قید خانے میں گزارے اور [[سائبیریا]] میں جلا وطنی سے فرار ہو گیا۔
 
واپسی کے بعد استالن نے بالشیوک جماعت میں زار کے جاسوسوں کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی اور دوبارہ گرفتار ہو گیا۔ [[1911ء]] میں اسے ایک مرتبہ پھر جلا وطن کر دیا گیا جس کے دوران اس کا اپنی مکان مالکن [[ماریہ کوزاکوفا]] کے ساتھ معاشقہ چلا جس کے نتیجے میں ایک بیٹا قسطنطین پیدا ہوا۔ آزادی کے بعد [[اپریل]] [[1912ء]] میں استالن نے [[سینٹ پیٹرز برگ]] سے اخبار "[[پرافدا]]" (Pravda) نکالا لیکن انتظامیہ کی جانب سے گرفتار ہوا اور پھر سائبیریا میں جلا وطن کر دیا گیا، جہاں اڑتیس دن بعد ایک مرتبہ پھر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں استالن نے پرافدا کے لیے چند مقالے لکھے جن میں بالشیوک اور مانشیوک دھڑوں کے درمیان مفاہمت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان مقالوں پر اس پر لینن کا عتاب نازل ہوا اور اس نے استالن کو مدیر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
 
{{نامکمل}}