ویکیپیڈیا:آٹوویکی براؤزر

(ویکیپیڈیا:AWB سے رجوع مکرر)
آٹو ویکی براؤزر
نیم خودکار ویکیپیڈیا خانہ ترمیم
آٹو ویکی براؤزر کا ایک منظر
حقیقی مصنفBluemoose (سبک دوش)
تیار کردہ
پروگرامنگ زبانسی شارپ
آپریٹنگ سسٹممائکرو سوفٹ ونڈوز (برائے ونڈوز وسٹا و مابعد)
دستیاب زبانیںانگریزی
صنفویکی آلہ
اجازت نامہجی پی ایل 2
ویب سائٹsourceforge.net/projects/autowikibrowser/

آٹو ویکی براؤزر یا خودکار ویکی براؤزر (انگریزی: AutoWikiBrowser) ایک نیم خودکار میڈیاویکی ایڈیٹر ہے جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے، البتہ یہ ایڈیٹر ونڈوز وسٹا سے قبل کے ورژن پر کام نہیں کرتا۔ نیز آٹو ویکی براؤزر وائن سافٹ ویئر کے ذریعہ لینکس اور میک پر بھی چلایا جا سکتا ہے، تاہم باقاعدہ ان آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت موجود نہیں ہے۔
بسااوقات ویکیپیڈیا پر ایک ہی کام بار بار کرتے کرتے اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے اور اس میں وقت بھی خاصا صرف ہوتا ہے، مثلاً ایک ہی غلطی کو ایک ہزار صفحات پر درست کرنا ہو تو بادی النظر میں یہ کام انتہائی مشکل معلوم ہوتا ہے۔ چناں چہ ایسے ہی کاموں کے لیے اس سافٹ ویئر کو تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ یہی کام انتہائی خوش اسلوبی اور بسہولت مکمل ہو جاتا ہے۔ بنیادی طورپریہ ایک براؤزر ہی ہے جس میں ویکی صفحات یکے بعد دیگرے کھلتے اور محفوظ ہوتے رہتے ہیں، نیز ان میں خلاصہ ترمیم بھی درج کیا جا سکتا ہے؛ بس فرق یہ ہے کہ صفحات کھلنے اور محفوظ ہونے کا عمل خودکار ہو جاتا ہے۔
فی الحال آٹو ویکی براؤزر ایک یا متعدد زمرہ جات سے فہرست صفحات، متعلقہ صفحات کی فہرست، فہرست کی ٹیکسٹ فائل، گوگل تلاش، صارف کے زیر نظر صفحات اور شراکتوں کی فہرست تیار کرتا ہے، نیز اس سافٹ ویئر میں ڈیٹابیس ڈمپس کو سکین کرنے کا پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے۔ مزید اس براؤزر میں متعدد پلگ انز بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ دیگر اہم کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔
اس سافٹ ویئر کو مائکروسافٹ ویژول سی شارپ ایڈیشن/ویژول سٹوڈیو کے ذریعہ سی شارپ (#C) پروگرامنگ زبان میں لکھا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر آزاد مصدر ہے، اس کا سورس کوڈ جی پی ایل 2 اجازت نامہ کے تحت دستیاب ہے۔
آٹو ویکی براؤزر کے لیے #AutoWikiBrowser رابطہ کریں پر ایک آئی آر سی چینل بھی ہے۔

قوانین استعمال

ترمیم
  1. آٹو ویکی براؤزر کے ذریعہ آپ کی جانب سے کی جانی والی ترامیم کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ تیز رفتاری کی خاطر کیفیت کو قربان نہ کریں، جو تبدیلیاں آپ کر رہے ہیں ان سے اور ان کے نتائج سے آپ کا واقف ہونا لازم ہے۔
  2. آٹو ویکی براؤزر کے استعمال کے دوران تمام ویکیپیڈیا قوانین و ہدایات اور حکمت عملیوں کو ملحوظ رکھیں۔
  3. متنازع ترامیم کے لیے اسے ہرگز استعمال نہ کریں۔
  4. غیر اہم اور معمولی ترامیم نہ کریں۔ ایسی ترمیم جس کے ذریعہ متعلقہ صفحہ پر کوئی خاص اثر ظاہر نہ ہو، غیر اہم کہلاتی ہے۔
  5. اسے استعمال کرنے سے قبل ان اصول کا مطالعہ فرما لیں۔

استعمال

ترمیم

اندراج

ترمیم

اگر آپ آٹو ویکی براؤزر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو صفحہ درخواست پر اپنا نام پیش کریں، منتظمین کی جانب سے آپ کے نام کا اندراج ہو جانے کے بعد اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
آٹو ویکی براؤزر کے لیے کوئی بھی صارف اپنا اندراج کرا سکتا ہے، البتہ آپ کا ویکی تدوین، انداز ترمیم وغیرہ سے کما حقہ واقف ہونا ضروری ہے۔ تاکہ آٹو ویکی براؤزر سے ترمیم کے وقت اس کے نتائج سے آپ بخوبی آگاہ ہوں۔ البتہ اگر آپ اس سافٹ ویئر کی مدد سے کسی قسم کی فہرست بنانا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے اندراج لازمی نہیں ہے۔
جملہ منتظمین ابتدائی طور پر اسے استعمال کرنے کے مجاز ہیں، ان کے لیے علاحدہ سے اندراج کی ضرورت نہیں۔

ڈاؤنلوڈ

ترمیم

آٹو ویکی براؤزر کا تازہ ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں، ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ درست بٹن ہی پر کلک ہو، کیونکہ وہاں موجود اشتہارات وغیرہ میں بھی ڈاؤنلوڈ کا آپشن نظر آئے گا۔ ڈاؤنلوڈ کی درست بٹن ایک خانہ میں موجود ہو گی اور اس کا رنگ سبز ہو گا۔
اگر آپ اس کا تازہ ایس وی این ورژن استعمال کرنا چاہیں تو یہ صفحہ مطالعہ کریں۔

تنصیب

ترمیم

مطلوبہ فائل زپ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ ہوگی، ڈاؤنلوڈ ہو جانے کے بعد بہتر ہو گا کہ اسے نئے فولڈ میں unzip میں کریں۔ آٹو ویکی براؤزر کمپیوٹر پر نصب نہیں کیا جاتا بلکہ exe فائل پر کلک کر کے براہ راست چلایا جاتا ہے۔ زپ فائل کھل جانے کے بعد کچھ نئی فائلیں متعلقہ فولڈر میں نظر آئے گی، انہی میں ایک فائل AutoWikiBrowser.exe کے نام سے ہوگی، اس پر ڈبل کلک کریں اور آٹو ویکی براؤزر چلنے کے لیے تیار ہوگا۔
یہ سافٹ ویئر ونڈوز وسٹا اور اس کے بعد کے ونڈوز ورژن پر چلتا ہے۔ نیز اسے چلانے کے لیے کمپیوٹر پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا 2 یا 3.5 ورژن نصب ہونا ضروری ہے۔
یہ سافٹ ویئر ونڈوز ایکس پی پر بھی چلتا ہے تاہم مائکروسافٹ نے اس کی معاونت ختم کر دی ہے۔ ایکس پی صارفین کو اپنے کمپیوٹر پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 ڈاؤنلوڈ کر کے نصب کرنا ہوگا۔

آغاز

ترمیم
  1. "Make from Category" کو منتخب کریں اور زمرہ کا نام درج کریں۔
  2. "Make list" پر کلک کریں اور فہرست لوڈ ہونے تک انتظار کریں۔
  3. Options کے ٹیب سے مطلوبہ کام مثلاً find and replace اور خلاصہ ترمیم وغیرہ منتخب کریں۔
  4. Start کے ٹیب میں جائیں اور Start کی بٹن پر کلک کریں۔ آٹو ویکی براؤزر اپنا کام شروع کر دے گا۔ کوئی صفحہ لوڈ ہوگا، دائیں جانب خانہ ترمیم اور اوپر کی جانب دونوں ترمیم کا فرق نظر آئے گا۔
  5. خانہ ترمیم میں مطلوبہ تبدیلی کریں اور اس کے بعد Save پر کلک کریں۔ اگر اس صفحہ میں ترمیم درکار نہ ہو تو Skip پر کلک کر کے آگے بڑھ جائیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم