"تخت بائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (5) using AWB
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 15:
<big>تخت بھائی</big> (تخت بائی یا تخت بہائی) [[پشاور]] سے تقریباً{{دوزبر}} 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک [[بدھ مت|بدھا]] تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جوکہ اندازا{{دوزبر}} ایک صدی قبل{{زیر}} مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔ <ref name="ReferenceA">''تخت بھائی''، دفتر{{زیر}} یونیسکو، اسلام آباد، پاکستان، 2002</ref>
یہ [[مردان]] سے تقریباً{{دوزبر}} 15 پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ سرحد میں واقع ہے۔ <ref name="ReferenceA"/> اس مقام کو 1980 میں [[یونیسکو]] نے [[یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ|عالمی ثقافتی ورثہ]] قرار دیا گیا تھا۔<ref name="ReferenceA"/> تخت اس کو اس لئے کہا گیا کہ یہ ایک پہاڑی پر واقع ہے اور بہائی اس لئے کہ اس کے ساتھ ہی ایک دریا بہتا تھا۔
تخت بھائی [[مردان|تحصیل مردان]] کا سب سے زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کئی طرح کی فصلیں اُگتی ہیں، جن میں [[پٹ سن]]، [[گندم]] اور [[گنا]] وغیرہ شامل ہیں
اس زمین کی زرخیزی کے پیش{{زیر}} نظر [[ایشیاء|ایشیا]] کا پہلا شکر خانہ یا شوگرمل [[برطانوی راج]] میں یہاں بدھا صومعہ (monastery) کے نزدیک بنائی گئی تھی۔
== تاریخ ==
یہ مقام [[بدھ مت]] کی یہاں قدیم تہذیب و تمدن، طرز{{زیر}} رہائش کے بارے میں نہایت مفصل معلومات و شواہد فراہم کرتاہے۔ اس گاؤں کی بنیاد ایک قدیم قصبے کی باقیات پر رکھی گئیں تھیں، وہ باقیات آج بھی عمدہ حالت میں دیکھنے والوں کے لئے علم و آگاہی کی فراہمی کا ذریعہ ہیں۔ یہاں پائے جانے والے قدیم زمانے کے سکوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں [[بدھ مت]] اورہندو نسل کے لوگ آباد تھے۔ یہاں تعمیر کی گئی عمارتیں جو کہ راہبوں کے لئے بنوائیں گئیں تھیں، ہر لحاظ سے تمام تر ضروریات {{زیر}} زندگی سے آراستہ تھیں۔ پہاڑی کے اوپر رہنے والوں کے لئے بھی فراہمیءفراہیٔ آپ آب کا انتظام تھا۔ عمارتوں کی دیواروں میں ہوا کی آمد و رفت کے لئے روشندان اور رات میں تیل کے چراغ روشن کرنے کے لئے طاقیں بھی بنائی گئیں تھیں۔ کھدائی کے دوران یہاں جو چیزیں دریافت کی گئی ہیں، اُن میں [[بدھ مت]] کی عبادت گاہیں، صومعہ، عبادتگاہوں کے کھلے صحن، جلسہ گاہیں، بڑے بڑے ایستادہ مجسمے اورمجسموں کے نقش و نگار سے مزین بلند و بالا دیواریں شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ تخت بھائی کی تاریخی حیثیت کی طرف توجہ [[1836ء]] میں [[فرانسیسی]] آفیسر جنرل کورٹ نے مبذول کرائی تھی۔<ref name="ReferenceA"/> جبکہ تحقیق اور کھدائی کے کام کا آغاز [[1852ء]] میں شروع کیا گیا۔<ref name="ReferenceA"/>[[تصویر:تخت بھائی گوتم بدھ کا مجسمہ.jpg|thumb|left|تخت بھائی میں [[گوتم بدھ]] کا مجسمہ]]
== قریبی بستیاں ==
[[لُنڈ کھوڑ]]، [[شیر گڑھ]]، [[چارسدہ]]، [[سیری بہلول]]، تخت بھائی کے اطراف و مضافات میں واقع ہیں۔ سیھری بہلول بھی تاریخی حوالوں سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ تخت بھائی کی حدود میں آتا ہے۔ یہاں بھی بدھا تہذیب کی باقیات ملی ہیں تاہم تحقیق و کھدائی کا کام ہنوز مکمل نہیں کیا جاسکا۔ لفظ سیھری بہلول کی کئی لوگوں نے مختلف انداز میں تعریف کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک [[ہندی]] لفظ ہے، جس کے معنی ہیں “سر بہلول“ جوکہ علاقے کے ایک سیاسی و مذہبی شخصیت تھے۔تاہم یہ نام اتنا پرانا نہیں کہ جتنا پرانا یہ گاؤں ہے۔ اطراف کا علاقہ نہایت سرسبز و شاداب ہے، جہاں گاؤں والے اب بھی کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ معاشرتی طور پر یہاں کے لوگ پسماندہ اور غریب ہیں۔ تعلیم کا تناسب بھی نہایت کم ہے۔ مقامی لوگ غیر قانونی طورپر ان تاریخی مقامات پر کھدائی کرتے رہتے ہیں، جس سے ان تاریخی نوادرات کو تقصاننقصان پہنچ رہا ہے جبکہ کچھ نوادرات کے شوقین اور سوداگر بھی مقامی لوگوں کو غیر قانونی کھدائی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہاں موجود نادر و نایاب تاریخی ورثہ کو تحفظ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی توجہ کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ تاکہ تاریخ کی ایک اہم تہذیب کی باقیات کو محفوظ کیا جاسکے۔ <ref name="پاکستانی سیاحت">[http://www.visitpakistanonline.com/travelGuides/heritage/takhtBhai.htm پاکستانی سیاحتی رہنائی کا موقع]</ref>
 
== حوالہ جات ==