"جہیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 10:
وہ روپیہ جو شادی سے پہلے دلہن کا باپ داماد کے گھر بھیجتا یہ دراصل ترکی میں ترلیک کا مخفف ہے <ref>فیروز اللغات،از فرہنگ آصفیہ</ref>
 
=== تلک کی تعریف ===
وہ مقررہ روپیہ ہے جو لڑکی والے شادی کی تعین کے وقت لڑکے والے کو ساز و سامان کے علاوہ ادا کرتے ہیں،جس کی تفصیل یہ ہے کہ جب شادی کی بات چیت شروع ہوتی ہے تو لڑکے والے لڑکی کے والدین سے ساز و سامان (جہیز)کے علاوہ کچھ نقد روپیہ کی فرمائش کرتے ہیں اور اس میں لڑکے کی حیثیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ لڑکا جس معیار کا حامل ہوتا ہے ، اس کی قیمت کا تعین بھی اسی اعتبار سے کیا جاتا ہے۔ جیسے بھیڑ، بکری وغیرہ کی خرید و فروخت میں پاس و لحاظ رکھا جاتا ہے۔
 
== تلک اور جہیز میں فرق ==
مذکورہ بالا تعریف کی روشنی میں اگر ہم غور کریں تو جہیز اور تلک کے مابین کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آتا ہے۔ ہاں کتب تاریخ سے اتنا ضرور واضح ہوتا ہے کہ تلک کا رواج سماج میں جہیز سے بہت بعد میں ہوا ہے، جس کو معاشرہ کے دولت مند افراد کے ذریعہ فروغ ملا ہے۔ لہٰذا ہم اسے جہیز ہی کی ایک دوسری شکل کہہ سکتے ہیں۔ <ref>اسلام، جہیز اور سماج ،ازصابر رہبر مصباحی</ref>