"معلق مقناطیسی ریل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 18:
 
===منزل کی جانب دھکیلنا===
جب ایک بار علناطیس اوپر اٹھ جاۓ تو پھر چونکہ اس کو عام [[گاڑی]]وں کو لاحق ، سطحِ حرکت (زمین یا پٹری) کی [[رگڑ]] جیسی سفرمخالف [[قوت]] سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے اور ہوا کی رگڑ کو اس کی [[ہوائی حرکی|ہوائی حرکی (aerodynamicsaerodynamic)]] جسمانی بناوٹ یا ڈھال کی مدد سے کافی کم کردیا گیا ہوتا ہے لہذا مقناطیسی قوت سے اسے آگے یا منزل کی جانب دھکیلنا ممکن ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیۓ وہی برقناطیس کام میں لاۓ جاتے ہیں جو کہ اس کی پٹریوں پر لگے ہوتے ہیں۔ جب ان میں متبادل [[جار برقی|جار برقی (electric current)]] گذارا جاتا ہے تو ایک مرتبہ انکا قطب ، علناطیس کے ڈبوں کے نیچے لگے مقناطیس سے یکساں اور اگلی بار مخالف ہوتا رہتا ہے، برقناطیسی قطبوں کی اس بار بار تبدیلی اور ان کی خاص ترتیب کی وجہ سے جب علناطیس کے آگے لگے مقناطیس اس کو کشش یا کھینچ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت پیچھے والے مقناطیس اس کو دفع یا دھکیل رہے ہوتے ہیں اور نتیجہ پوری گاڑی یا علناطیس کا آگے کی جانب سفر کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
 
==انتہائی رفتار==