"274301 ویکیپیڈیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
== دریافت ==
Tسیارچے کی دریافت یوکرائن میں واقع اندرشیوکا فلکیاتی رصدگاہ کے فلکیات دانوں نے کی، یہ اس ملک کی واحد نجی رصدگاہ ہے،جس نے 2003ء سے لے کر آب تک 90 سے زیادہ سیارچوں کو دریافت کیا ہے۔ اس کا سب سے پہلے مشاہدہ اندرشیوکا کی ٹیم نے 25 اگست 2008ء میں 22:47 بجے (یوکرائن کے معیاری وقت کے مطابق) کیا۔ اس کو اگلی رات میں بھی دیکھا گیا اور اس وقت اس کا عارضی نام 2008 QH24 رکھ دیا گیا۔جب اندرشیوکا کی ٹیم نے اس کو دوبارہ 6 ستمبر کو دیکھا تو اس سیارچے کے مدار کا انہوں نے درست حساب لگا لیا۔ یہ معلوم ہوا کہ سیارچہ 2008 QH24 وہی 1997 RO4 اور 2007 FK34 سیارچہ ہے جس کو کوسولس - او ڈی اے ایس (فرانس)، ماؤنٹ لیمون سروے اور اسٹیورڈ رصدگاہ (دونوں یو ایس کی ریاست ایریزونا میں واقع ہیں) نے پہلے بھی دیکھا تھا۔ 18 اپریل 2011ء سیارچے کو 274301 عدد دیا گیا۔سیارچے کی اجزائے ترکیبی معلوم نہیں ہے تاہم لگتا ہے کہ یہ سیارچوں کی پٹی میں موجود دوسرے سیارچوں کی طرح چٹان اور دھاتوں سے مل کر بنا ہوگا۔
 
==نام==
سیارچے کا "ویکیپیڈیا" نام رکھنے کا کمیٹی برائے صغیر اجسام فہرست کا فیصلہ صغیر سیارہ سرکلر میں 27 جنوری 2013ء میں شایع ہوا۔ یہ نام یوکرائن کے ویکی میڈیا کے بورڈ کے رکن ایندری مکوخا نے تجویز کیا تھا۔ اس نام کو رصدگاہ کے مالک یوری آئیواش چینکو نے جمع کروایا تھا۔
 
نام دینے کا رسمی اعلان کچھ یوں ہے:
 
{{اقتباس|ویکیپیڈیا ایک آزاد، نقل کی اجازت دینے والی، شراکتی تدوین ہونے والی آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے جس کا اجراء 2001ء میں کیا گیا۔ اس کی تالیف کے 11 برسوں میں یہ سب سے بڑی حوالہ جاتی کام کی جگہ اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ بن گئی ہے۔ دنیا بھر کے سرگرم کارکنوں کی مدد سے اس کو 270 سے زائد زبانوں میں بنایا گیا ہے۔
- بین الاقوامی فلکیاتی یونین 13 جنوری 2013ء
}}