(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید زہیر عبّاس

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004 میں عمل میں آیا۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 215,162 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () بٹن پر کلک کریں۔

** اظہار خیال کے آداب کا خصوصی خیال رکھیں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


* لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کر لیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم زہیر عبّاس! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کے لیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 10:19, 16 فروری 2015 (م ع و)

خوش آمدید

ترمیم

السلام علیکم زہیر بھائی، اردو ویکیپیڈیا میں تہ دل سے خوش آمدید! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔  

آج آپ نے کچھ مضامین کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے، یقین جانیے انتہائی مسرت ہوئی۔ سائنسی و تکنیکی مضامین لکھنے والے وہ بھی اردو میں ویسے بھی انتہائی کم افراد ہیں۔ امید ہے ہم لوگ آپ کی نگارشات و مضامین سے مستقل استفادہ کرتے رہیں گے۔ بس ایک گزارش یہ تھی کہ یہاں متن و عنوانات میں ردو اعداد (۱۲۳) کی بجائے انگریزی اعداد (1234) استعمال کیے جاتے ہیں، امید ہے اس کا خیال رکھیں گے۔ ممنون :)  —خادم—  13:47, 21 ستمبر 2015 (م ع و)

والسلام شعیب بھائی!

یہاں جواب کیسے دیا جاتا ہے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے لہٰذا تکا لگا رہا ہوں۔ اصل میں اردو لکھنے کے لیے میں گوگل آئی ایم ای کا استعمال کرتا ہوں اور وہ اعداد کو ١٢٣ کی طرح دکھاتا ہے۔ بہرحال کوشش کروں گا کہ ان اعداد کو انگریزی میں لکھوں۔ دوسرے یہاں پر کسی عدد پر قوّت نما کیسے لگاتے ہیں۔ یعنی اگر میں 10 کی قوّت نما 10 لکھنا چاہوں تو کیسے لکھوں گا؟

اسے آپ اس طرح لکھیں: <math>\ 10^{10}</math> تو یوں ظاہر گا:  ، نیز
کسی بھی جگہ پر اپنے پیغام کے آخر میں اپنے دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) بٹن پر کلک کریں۔  

۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:12, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

جی زہیر بھائی، آپ کا تکا درست نکلا، اسی طرح پیغام کا جواب دیا جاتا ہے   اور آپ کے سوال کا جواب تو عبید بھائی نے دے دیا ہے۔ --:)  —خادم—  06:07, 22 ستمبر 2015 (م ع و)


زہیر بھائی سلام
بنیادی فزکس میں آپ کی دلچسپی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ آپ کی ویکی پیڈیا پر آمداردو جاننے والوں کے لیے کسی خوش نصیبی سے کم نہیں۔ اردو ویکی پیڈیا پر ابھی تک سائنسی مضامین کی شدید قلت ہے۔
بس اتنی درخواست ہے کہ جب فرصت ملے،مشینی ترجمے کو حسب ضرورت بہتر کرتے جائیں۔ اور اگر تعارف کے طور پر اجنبی اردو اصطلاحات کے ساتھ انگریزی میں بِہی لکھ دیں تو قاری کو ذرا آسانی ہو گی۔
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:41, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

شہاب بھائی سلام
بہت شکریہ! شہاب بھائی کہنے کو تو یہ مشینی ترجمہ ہے تاہم ایسا ہے نہیں کیونکہ میرے پاس تو مشینی ترجمہ ہو بہو انگریزی میں ہی آتا ہے اور ترجمہ 100 فیصد خود سے ہی کرنا پڑتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ مجھے ویکی پر لکھنا نہیں آتا تھا۔ آج سے کچھ سات آٹھ ماہ پہلے کھاتہ بنایا تھا تاہم لکھنے میں ناکامی پر چھوڑ دیا تھا۔ گزشتہ اتوار کو اتفاق سے داخل ہوا تو شراکتیں میں ترجمہ نظر آیا اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ فارمیٹنگ وہ خود سے کر کے مضمون بنا دیتا ہے لہٰذا اس ٹول یا آلے سے کافی مدد ملی تاہم یہ مدد صرف فارمیٹنگ کی حد تک ہی ہے۔ مضامین کو درست کرنے کی جہاں تک بات ہے تو میرا ارادہ ہے کہ پہلے کسی بھی موضوع کا ترجمہ مکمل کیا جائے پھر اس پر نظر ثانی کی جائے پروف خوانی کی صورت میں اور اس میں موجود موضوعات کو دوسرے صفحات پر موجود مضامین سے جوڑا جائے اور آخر میں انگریزی اصطلاحات کو لکھا جائے۔

ویسے ایک بات تو باتیں یہ wikinow کا ٹیگ کیا بلا ہے کیونکہ جب میں مضامین کو پہلی مرتبہ ترجمہ کر کے لنک کرنا چاہتا ہوں تو جہاں جہاں لنک کرتا ہوں لنک کی بجائے اس لفظ کے آگے پیچھے اس کا ٹیگ لکھا ہوا آجاتا ہے۔ اس کو بعد میں خود سے ڈیلیٹ کرنا پھر ایک عذاب بن جاتا ہے۔ اس سے جان کیسے چھڑائی جاسکتی ہے۔

مزید یہ کہ کسی بھی موضوع میں موجود ذیلی سرخی کو کس طرح سے زمرہ جات میں لنک کیا جاتا ہے۔

وقت دینے کا پیشگی شکریہ

والسلام --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:07, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

اصل میں آپ نے ترجمہ مواد کاآلہ استعمال کیا، جو ایک ویکی سے دوسرے ویکی پر براہ راست ترجمہ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس میں یہ مسئلہ ہے، (بنانے والوں نے اسے اسی طرح ڈیفالٹ کیا ہوا ہے) جس سے آپ دوران ترجمہ اندرونی ربط کے لیے کوئی ٹیک استعمال نہیں کر سکتے اگر کرتے ہیں تو وہ اس کے آگے پیچھے نو ویکی کا ٹیگ لگا دیتا ہے، جس سے وہ عبارت ویکی ربط نہیں بن پاتی اور آپ کو دوبارہ ان کو نکالنا ہوتا ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ آپ دوران ترجمہ میں کوئی اندرونی ربط بنانے کی کوشش نا کریں، یعنی [[ ]] {{ }}، [[:زمرہ:]] وغیرہ نا لگائیں، آپ صرف ترجمہ کریں اور محفوظ کر دیں، یہاں پر ک‏ئی طرح کے روبہ جات (بوٹ) کام کر رہے ہیں، جو موجود مضامین کو خود ہی اندرونی ربط میں بدل دیتے ہیں، آپ صرف ویکی ڈیٹا کریں، اس کے بعد ایک روبہ تمام زمرہ جات خود ہی لگا دے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:28, 23 ستمبر 2015 (م ع و)
ترجمہ مواد آلہ سے ترجمہ کرنے پر ویکی ڈیٹا سے مربوط کرنے کی ضرورت نہیں رہتی، یہ کام آلہ خود کر دیتا ہے۔ :)  —خادم—  05:45, 23 ستمبر 2015 (م ع و)
اصل میں مسئلہ یہ آیا تھا کہ میں نے ٹول کے ذریعہ ترجمہ تو مکمل کر لیا تھا تاہم وہ شایع نہیں ہو رہا تھا کیونکہ نام میں انگریزی کے حروف شامل تھے لہٰذا اس ڈر سے کہ کہیں وہ ضائع نہ ہوجائے میں نے ایک نیا موضوع اسی نام سے بنایا تاکہ وہاں اس کو نقل کرسکوں تب معلوم ہوا کہ عنوان میں انگریزی کا نام ہو تو صفحہ نہیں بنتا۔

--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:57, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

زہیر بھائی یہ چھوٹی چھوٹی مشکلات بڑی جلدی سمجھ میں آ جاءیں گی۔ آپ بس اپنی مرضی کے مطابق مظامین ڈالتے رہیں۔ اور اگر آپ اجازت دیں تو دوسرے لوگ بھی آپ کی تحریروں میں اصلاح کے کام میں مدد دیں۔ کسی دوسرے کی کی ہوئی اصلاح کو آپ نامنظور ہونے پر"ااسترجع" کے ذریعے ختم بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کی محنت یہاں ضایع نہی جائیگی۔
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

شہاب بھائی! بالکل جناب دوسرے تجربہ کار لوگوں کی اصلاح سے مجھے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا لہٰذا کوئی بھی میری ترجمہ شدہ مضامین کو درست کرسکتا ہے، امید ہے کہ مجھے بھی آپ لوگوں سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:36, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

ترجمہ مواد

ترمیم

چونکہ آپ مضامین کے ترجمہ کے لیے آلہ ترجمہ مواد استعمال کر رہے ہیں، تو شاید یہ مختصر سی یوٹیوب ویڈیو آپ کے لیے کچھ معاون ہو۔ :)  —خادم—  04:54, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

انگریزی ویکیپیڈیا پر مضمون میں جو حوالہ جات ہوتے ہیں، انھیں یہاں بھی شامل کر سکتے ہیں؟ ترجمہ مواد آلہ کے ذریعہ یہ کام شاید ایک کلک ہی سے ہوجائے۔ --:)  —خادم—  18:08, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
ایک ہی کلک سے حوالہ جات کیسے منتقل ہوسکتے ہیں؟ میں تو ایک ایک کر کے کاپی پیسٹ کرتا ہوں۔ معذرت کہ youtube پاکستان میں بند ہے لہٰذا آپ کی تجویز کردہ ویڈیو نہیں دیکھ پایا ہوں۔ --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:37, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
جب آپ کسی مضمون کا ترجمہ کرتے ہیں، سکرین پر بائیں جانب ایک جگہ لکھا نظر آئے گا "مشینی ترجمہ استعمال نہ کریں"، اسی پر کلک کریں تو ایک مزید آپشن نمودار ہوگا جس کا عنوان ہے "استعمال ماخذ متن"، اس پر کلک کریں اور واپس مضمون میں آئیں۔ اب آپ ترجمہ کے لیے پیراگراف شامل کریں تو مکمل انگریزی متن مع حوالہ جات شامل ہوجائے گا۔ انگریزی متن حذف کر کے ترجمہ رکھ دیں اور حوالہ جات برقرار رکھیں۔
درج بالا یوٹیوب ویڈیو اس سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ :)  —خادم—  19:50, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
رہنمائی کا بہت شکریہ!!!--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:12, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم
 
سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

بہت شکریہ اور خیر مبارک! آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے بھی دلی عید مبارک!!--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:50, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
میری جانب سے بھی آپ کو اور گھر والوں کو عید کی دلی مبارک باد۔شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:06, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
بہت شکریہ اور خیر مبارک! آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے بھی دلی عید مبارک!!--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:10, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

درخواست مضمون

ترمیم

گزشتہ دن کی مناسبت سے، کیا اس مضمون کا ترجمہ ہو سکتا ہے؟ ممنون :)  —خادم—  20:13, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

ترجمہ شروع کر دیا ہے تاہم یہ مضمون کافی بڑا ہے اچھا خاصہ وقت لے گا لہٰذا دو سے تین دن میں مکمل ہو سکے گا۔--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:35, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
از حد ممنون، کوئی بات نہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ مضمون مکمل ہو جانے کے بعد اسے منتخب کر لیا جائے اور پھر اسے صفحۂ اول پر لگا دیں گے۔ --:)  —خادم—  12:08, 30 ستمبر 2015 (م ع و)

آپکی فوری توجہ مطلوب ہے

ترمیم

مکرمی زہیر عباس صا تسلیمات! اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ آئیے، توجہ دیں! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔ ۔

جدول برائے مضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 جاری جاری جاری
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔

نوٹ: یومیہ 212 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 6 اکتوبر 2015 (م ع و) یومیہ 215 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:30, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:05, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

جناب Drcenjary صاحب!
آداب۔..
آپ کے توجہ دلانے کا انتہائی مشکور ہوں۔ بات اصل میں یہ ہے کہ میری دلچسپی زیادہ تر فلکیات سے اور تھوڑی سے طبیعیات سے ہے۔ شروع کے چند مضامین کو چھوڑ کر میں نے زیادہ تر مضامین معاونت والے صفحے سے ترجمہ کرنے شروع کیے ہیں۔ تاہم یہ مضامین کافی طویل ہیں اور ان کا ترجمہ کرنے میں کافی زیادہ وقت صرف ہوتا ہے لہٰذا تعداد کے لحاظ سے تو میرے ترجمہ کردہ مضامین کم ہوسکتے ہیں تاہم ان میں مواد کسی بھی طرح سے انگریزی ویکیپیڈیا سے کم نہیں ہے۔

آخری مضمونمریخ پر پانی محترم شعیب بھائی کی فرمائش پر ترجمہ کرنا شروع کیا تھا تاہم اس کو اب بھی مکمل ہونے میں ہفتہ بھر کا عرصہ درکار ہو گا۔ میں کیونکہ ویکیپیڈیا پر بالکل ہی نووارد ہوں لہٰذا مجھے نہیں معلوم کہ اصل مقصد مضامین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے کہ جو مضمون شروع کیا جائے اس میں قابل ذکر مواد ڈالنا ہے؟ اگر بات تعداد کی ہے تو آپ مجھے کچھ فلکیات سے متعلق مختصر مضامین کی فہرست فراہم کر دیں تو میں ان پر کام کرنا شروع کر دوں گا۔ ورنہ معاونت والے صفحے سے تو میں فلکیات سے متعلق مضامین اٹھا ہی رہا ہوں تاہم ان کی طوالت دیکھتے ہوئے تو ہفتے بھر میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو مضمون ہی ترجمہ کیے جاسکتے ہیں۔

والسلام --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:51, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
زہیر صاحب، یہاں تعداد سے زیادہ مواد و کیفیت اہم ہے تاکہ قارئین کو قابل ذکر معلومات دستیاب ہو، نیز جن موضوعات پر آپ لکھ رہے ہیں ان پر اردو زبان میں مواد انتہائی کم ہے۔ تاہم تعداد بھی مطلوب ہے۔ --:)  —خادم—  09:20, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
آپ صرف معیاری مضامین لکھنے کی کوشش کریں، مختصر مضامین سے تعداد بڑھانے کا کام اور کئی لوگ کر رہے ہیں۔ سب نے صرف تعداد پر زور رکھا تو معیار کہاں سے آئے گا،ویسے بھی مختصر مضامین صرف چند مخصوص موضوعات پر ہی بنائے جا رہے ہیں نا کہ ہر ایک موضوع پر۔ اگر شحصیات پر لکھ سکتے ہیں تو وقتی طور پر جو اس سال کے نوبل انعام یافتہ سائن دان ہیں۔ ان کے مختصر صفحات آپ بنا سکتے ہیں۔ جس میں کم از کم ایک پیرا ہو۔

سانچہ:2015 نوبل انعام یافتہ- --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:23, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

عبید رضا بھائی!

جیسے ہی [مریخ پر پانی] سے فارغ ہوتا ہوں تو ان شخصیات کی زندگی کا انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں .--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:29, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)

تفریق اصطلاحات

ترمیم

آداب! اردو ویکیپیڈیا پر اصطلاحات سے متعلق ایک تجویز یہاں زیر غور ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس شامل ہو کر ہمیں اپنی قیمتی رائے سے رہنمائی کریں۔ مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:30, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)


PERFECTIONIST

ترمیم

محترمی زہیر عباس صاحب! انتہائی مسرت کی بات ہے کہ میں آپ سے ہم کلام ہوں اس لیے کے آپ کا رویہ ایک Perfectionist کا ہے۔ کسی بھی شعبہ کا دارومدار ایسی ہی شخصیات کے کندھوں پر رہتا ہے۔ المیہ یہ کہ ان کی تعداد کم ہوتی ہے۔ آپ سے استدعا ہے کہ آ پ کے اس انداز کو بنائے رکھیں۔ مضامین میں اضافہ آپ اپنے انداز ہی سے کریں۔ میں کوشش کروں گا کہ سائنسی پس منظر رکھنے و۱لے کچھ ایسے نئے صارفین کو آپ کے ساتھ کر دوں جن کے ساتھ مل کر آپ کر سکیں۔ نومبر کی ابتدا میں حیدرآبا د (ہند) کا سفر متوقع ہے۔ اجازت دیں کہ آپ سے اس کے بعد رابطہ قا ئم کروں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:01, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

محترم جناب Drcenjary صاحب!

آپ کے جواب دینے کا بہت شکریہ! جواب دینے میں دیر ہوئی اس لیے بہت معذرت۔. بہت خوشی ہو گی کہ اگر آپ کچھ ایسے صارفین کا تعارف کروا دیں جو سائنس میں دلچسپی رکھتے ہوں اور وہ مل کر کام بھی کرنا چاہتے ہوں کیونکہ مثل مشہور ہے کہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں . دعا گو ہوں کہ آپ کا سفر ساتھ خیریت کے مکمل ہو۔ آپ جب دل چاہئے رابطہ کرسکتے ہیں بہت خوشی ہوگی۔ --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:26, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)

خوش آمدید! مرحبا!

ترمیم

زہیر بھائی! ویکیپیڈیا پر آپ اور آپ کے تحریری کارنامے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ تاخیر ہی سے سہی، اُردو ویکیپیڈیا پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کی یہاں آمد اُردو ویکیپیڈیا کے لیے خاصی مبارک اور سود مند ثابت ہوگی۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:07, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

عمار بھائی!
بہت شکریہ۔..
اصل میں آپ نے بلاگ بنانے کی ہی ترغیب دی تھی اگر ویکیپیڈیا کی بھی ترغیب دیتے تو اس وقت سے ہی یہاں پر کچھ کرنے کی کوشش شروع کرتا۔ کافی عرصے پہلے اپنا کھاتہ یہاں کھول لیا تھا تاہم سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کس طرح سے یہاں لکھا جاتا ہے وہ تو ایک دن یوں ہی شراکتوں کا مینو دیکھا تو تراجم کا ٹول نظر آیا تجرباتی طور پر استعمال کیا تو کافی سہل لگا اور یوں ویکیپیڈیا پر لکھنے کے سیکھنے کی شروعات ہوئی۔
تاہم اب بھی کافی جگہ پر مشکلات کا سامنا ہے جیسے کہ ستاروں سے متعلق مضمون میں سانچہ starbox کا صحیح اور مکمل استعمال ہے اور اسی طرح انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کرتے وقت کچھ تصاویر اردو ویکیپیڈیا میں ڈالتا ہوں تو وہ نظر نہیں آتیں۔
بہرحال آپ کا خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ . --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:34, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
انگریزی ویکیپیڈیا کی جو تصاویر اردو ویکیپیڈیا پر نظر نہیں آتیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ محض انگریزی ویکی پر اپلوڈ کی گئی ہے، انھیں اردو ویکی پر یہاں commons پر اپلوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ دائیں جانب مینیو میں اپلوڈ تصویر کا آپشن آپ کو نظر آ رہا ہو گا، اگر نہ مل سکے تو یہاں کلک کریں اور مطلوبہ تصویر کو اپلوڈ کر دیں، فورا نظر آنے لگے گی۔ نیز جو بھی مشکل درپیش آئے آپ بلا تکلف یہاں اپنے تبادلہ خیال پر یا متعلقہ مضمون کے تبادلہ خیال پر لکھ دیں، ان شاء اللہ فوراً حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ --:)  —خادم—  14:28, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
نیز یہاں کلک کر کے آپ اپنا پروفائل صفحہ جسے ویکی اصطلاح میں صارف صفحہ کہا جاتا ہے، بنا سکتے ہیں۔ مثلاً عمار بھائی کا صارف صفحہ دیکھیے، اسی طرح دیگر صارفین کے ناموں پر کلک کر کے ان کے صارف صفحات دیکھ سکتے ہیں۔ --:)  —خادم—  14:30, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
سانچہ starbox کا صحیح اور مکمل استعمال کے لیے سانچہ {{خانہ ہائے ستارہ}} ملاحظہ فرمائیے۔ --:)  —خادم—  15:37, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
شعیب بھائی! تصویروں کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ بتانے اور خانہ ہائے ستارہ کا سانچہ بنانے میں، میں آپ کا انتہائی ممنوں و مشکور ہوں۔ نیز فرصت ملتے ہی صفحہ صارف بھی بنانے کی کوشش کرتا ہوں --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:21, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)
زہیر بھائی! میرے ذہن میں اس وقت بھی ویکیپیڈیا کا خیال آیا تھا، میں نے سوچا کہ پہلے بلاگ پر لے جاؤں، اس کے بعد ویکیپیڈیا کی دعوت بھی دوں گا۔ :) ویکیپیڈیا پر لکھنا بلاگ کی نسبت تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے ٹولز کو میں خود بھی صارف دوست نہیں سمجھتا۔ لیکن بہرحال، عادت ہوجاتی ہے وقت کے ساتھ ساتھ۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:09, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)
جی عمار بھائی درست فرمایا کہ یہاں پر لکھنا قدرے مشکل ہے۔ دوسرے میری معلومات کیوں کہ ساری ادھار کی ہوتی ہے (یعنی انگریزی کی کسی کتاب یا مضمون سے ) لہٰذا مجھے یہاں پر لکھنے کے لیے انگریزی ویکیپیڈیا کا ہی ترجمہ کرنا تھا۔ تاہم آج سے چھ سے آٹھ ماہ پہلے تک میں اس قابل نہیں تھا کہ انگریزی ویکیپیڈیا کے کسی سائنسی مضمون کا ترجمہ کر سکوں کیونکہ انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود سائنسی مضامین بہت ہی دقیق اور مشکل ہیں۔ تاہم میرے نزدیک خود سے لکھنے سے بہتر ہے کہ ان کا ہی ترجمہ کیا جائے کم از اکم اس طرح کچھ مستند معلومات تو لکھی جاسکے گی۔ بہرحال امید ہے کہ آپ یہاں پر اپنی ادارتی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم میرے ترجمہ شدہ مضامین کی زبان و بیان کے حوالے سے تدوین ضرور فرمائیں گے تاکہ یہ کچھ دلچسپ اور پڑھنے کے لائق بن جائیں۔ --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:04, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)

خیریت مطلوب

ترمیم

السلام علیکم زہیر بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ خیریت تو ہے، دو تین دن سے آپ تشریف نہیں لائے۔
کیا مضمون مریخ پر پانی مکمل ہو چکا ہے؟ --:)  —خادم—  10:20, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)--:)  —خادم—  10:20, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)

والسلام! خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ اصل میں انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین کا ترجمہ کرنا کافی خشک کام ہے۔ اس لیے تھوڑا سا ریسٹ لیا ہے۔ فکر نہ کریں انشااللہ میں یہیں ہوں۔ ایک آدھ دن میں ترجمے کا کام یا پہلے سے کیے ہوئے تراجم کو بہتر بنانے کے لیے پھر سے کام شروع کرتا ہوں۔ والسلام --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:36, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)
مریخ پر پانی ابھی مکمل نہیں ہے۔ ایک تو حوالہ جات رہتے ہیں۔ دوسرے ابھی پروف خوانی بھی باقی ہے۔ پھر ایک مرتبہ پڑھ کر دیکھنا ہے کہ آیا روانی اور سلاست آئی ہے یا نہیں۔ میرے خیال سے ہفتہ دس دن مزید لگیں گے اس کو ٹھیک کرنے میں۔--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:39, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)
جزاکم اللہ! --:)  —خادم—  11:35, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)
خدا کا شکر ہے کہ آج مریخ پر پانی کے تمام حوالہ جات مکمل ہو گئے ہیں۔ بس ایک مسئلہ رہ گیا ہے کہ ایک حوالے کو بغیر دہرائے ہوئے کس طرح سے ایک سے زیادہ جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انگریزی ویکیپیڈیا کو دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کی تاہم سمجھ میں نہیں آیا۔ دوسرے جب حوالہ جات میں کوئی بیرونی ربط دیا جاتا ہے تو جس طرح انگریزی ویکیپیڈیا میں ایک تیر یا ایرو کا نشان بنا آتا ہے ویسے اردو ویکیپیڈیا میں کیوں نہیں آتا۔ اسی طرح جب کسی پی ڈی ایف فائل کا ربط حوالہ جات میں دیتے ہیں تو انگریزی ویکیپیڈیا میں پی ڈی ایف کا آئیکن بنا آتا ہے تاہم اردو ویکیپیڈیا میں یہ آئیکن بنا نہیں آتا۔ کیا انگریزی ویکیپیڈیا کی تصاویر کو اردو میں ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ جہاں جہاں انگریزی لکھی ہوئی ہو اس کو فوٹو شاپ کر کے (اگر ممکن ہو تو) اردو میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اب اس مضمون کی پروف خوانی رہ گئی ہے جو میں ہفتہ بھر میں انشاللہ مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اصل میں جہاں سے ترجمہ کیا ہے وہاں اتنی تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں کہ ٹریک رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ کئی چیزوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بہت سے چیزیں اڑا دی گئی ہیں۔ میں نے شروع میں کچھ مضامین ویکیپیڈیا:مضامین تازہ سے دیکھ کر ترجمہ کیے تھے تاہم یہاں پر اب بھی وہ سرخ دکھائے جا رہے ہیں۔ اس صفحے پر لکھا ہوا ہے کہ اس کی تجدید بذریعہ شعیب روبہ کی جاتی ہے۔ کیا اس میں کوئی صارف تبدیلی کرسکتا ہے یعنی کہ سرخ مضامین اگر بنا لیے گئے ہوں تو ان کا ربط شامل کر دے تاکہ یہ فہرست تازہ ہوجائے۔--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:23, 19 اکتوبر 2015 (م ع و)
خاص:ترجیحات میں جائیں، وہاں آلات کے خانے میں نیچے براؤزنگ کی سرخی ہو گی۔ اس میں بیرونی روابط کے علامتیے (icons) چھپائیں نامی عبارت کو ان چیک کر دیں،--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:45, 19 اکتوبر 2015 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── بہت خوب زہیر بھائی، واقعی ایک بہترین مضمون، نیز اس مضمون کی خوبی اس وقت مزید نکھر جاتی ہے جب یہ دیکھتے ہیں کہ اردو میں اس موضوع پر اس قدر تکنیکی معلومات سے پر مضامین بہت کم ہے۔ ذیل میں ترتیب وار آپ کے سوالات کے جوابات:

  • ایک ہی حوالہ کو متعدد جگہ استعمال کرنے کے لیے مضمون میں ایک جگہ کہیں اسے مکمل استعمال کرنا ہوگا، پھر اس کے بعد اسے آپ محض نام دے کر استعمال کر سکتے ہیں۔ ذیل کی مثال سے مزید وضاحت ہوگی:

مریخ پر پانی کے انگریزی مضمون ہی کی ایک مثال لیتے ہیں،

<ref name="mars.jpl.nasa.gov">{{cite web |url=http://mars.jpl.nasa.gov/odyssey/newsroom/pressreleases/20020528a.html |title=Mars Odyssey: Newsroom |publisher=Mars.jpl.nasa.gov |date=May 28, 2002}}</ref>

اس مثال میں ref کے ٹیگ کو ملاحظہ فرمائیں جو اس طرح ہے <ref name="mars.jpl.nasa.gov">، جس حوالہ کو آپ بار بار استعمال کرنا چاہیں اس کو اسی طرح لکھا جائے گا اور اس کے بعد مضمون میں کہیں بھی آپ اس

<ref name="mars.jpl.nasa.gov">

کو اس طرح

<ref name='mars.jpl.nasa.gov' />

لکھیں گے تو مکمل حوالہ ظاہر ہو جائے گا۔

  • تیر کے نشان سے متعلق عبید بھائی نے وضاحت کر دی ہے۔
  • پی ڈی ایف فائل کے آئکون کے لیے یہاں کوشش کی گئی تھی، لیکن نامعلوم وجہ کی بنا پر علامت ظاہر نہیں ہوتی۔
  • تصاویر کے ترجمہ کے لیے اجازت نہیں، بالکہ اسے recommend کیا جاتا ہے، خود میرے ذہن میں بھی یہ بات تھی لیکن آپ سے کہہ نہیں پایا۔
  • جی بالکل، سرخ ربط کو آپ درست کر سکتے ہیں۔ --:)  —خادم—  15:37, 19 اکتوبر 2015 (م ع و)
رہنمائی کرنے کا شکریہ۔ یہ recommend کرنا کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے کیا جاتا ہے؟--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:27, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)
یعنی اس کی پرزور سفارش کی جاتی ہے کہ تصاویر کو بھی اردو میں لگایا جائے۔ --:)  —خادم—  09:07, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی

ترمیم

جناب زہیر عبّاس صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

لیکن پی ڈی ایف آئکون میرے پاس تو ظاہر ہوتا ہے، آخری بار جب سی ایس ایس کامن میں میں نے اسے الگ سے نیچے شامل کیا تھا تو تب سے میرے پاس ظاہر پی ڈی ایف کا آئکون ظاہر ہوتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:24, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی

ترمیم

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار

ترمیم

جناب زہیر عبّاس، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات

ترمیم

جناب زہیر عبّاس صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی

ترمیم

آداب جناب زہیر عبّاس! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری

ترمیم

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

اعزاز برائے جدید سائنسی موضوعات

ترمیم
  جس محنت اور خوبی سے آپ اردو ویکیپیڈیا پر فلکیات اور سائنسی موضوعات پر تعاون کر رہے ہیں، وہ داد تحسین کا مستحق ہے اور دیگر صارفین کے لیے قابل تقلید ہے
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا پر تعاون کر رہے ہیں وہ یقینًا قابل تعریف ہے! ہماری نیک تمناؤں کے گزارش ہے کہ اسی طرح فعال رہ کر اس شمع علم کی تابناکی کو صحیح سمت میں گامزن کرتے رہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:12, 8 جنوری 2016 (م ع و)

مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش

ترمیم

محترم بھائی!

آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔

کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیا کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مضیف کے انتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:

  1. کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
  2. تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
  3. تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔

ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

براہ مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11, 9 فروری 2016 (م ع و)

    1. جناب ووٹنگ کا طریقہ کار کیا ہے اور کیا میں ووٹ ڈالنے کا اہل ہوں؟--زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:17, 10 فروری 2016 (م ع و)


شکریہ!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:08, 10 فروری 2016 (م ع و)

ووٹ تو ڈل گیا تاہم میں تو ووٹ ڈالنے کا اہل ہی نہیں تھا  :( زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:34, 10 فروری 2016 (م ع و)

اوہ!!

واپسی

ترمیم

زہیر بھائی سلام
بڑے عرصے بعد آپ کی واپسی پر بڑی خوشی ہوئی۔ فکر لگ گئی تھی کہ خدانخواستہ کوئی ناراخگی تو نہی۔ امید ہے کہ آپ کی اردو ویکی پیڈیا کے لیے نوازشات کا سلسہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
خدا آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:24, 10 ستمبر 2016 (م ع و)

والسلام شہاب بھائی! بات اصل میں یہ ہے کہ کچھ سائنسی کتب کا ترجمہ شروع کیا ہوا تھا۔ سوچا کہ انہیں پہلے مکمل کیا جائے۔ اردو زبان میں تازہ و جدید سائنسی کتب کے تراجم بہت عنقا ہیں خاص طور پر انٹرنیٹ پر ان کے دستیاب ہونے کا امکان بہت کم ہوتاہے۔

دوسرے میں مضامین کے تراجم کی ہی کوشش کرسکتا ہوں اور انگریزی کے سائنس سے متعلق تراجم کافی خشک اور مشکل ہوتے ہیں لہٰذا طبیعت بڑی مشکل سے مائل ہوتی ہے۔ دوسری طرف عمومی سائنسی کتب کافی دلچسپ ہوتی ہیں اور ترجمہ کرنے کی لگن بنی رہتی ہے۔ بہرحال کوشش کروں گا کہ جلد واپس فلکیات سے متعلق کچھ مضامین کا اردو میں ترجمہ شروع کروں یا پہلے سے موجود مضامین کو بہتر کیا جائے۔ خدا آپ کو بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ --زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00, 11 ستمبر 2016 (م ع و)

مکمل مضمون کا لفظ بلفظ ترجمہ ضروری نہیں، آپ اس کی معلومات کو اپنے الفاظ میں تحریر کر دیں یہ بھی کافی ہے۔ اس طرح آسانی بھی ہو گی اور طبیعت مائل بھی۔ :)  —خادم—  08:27, 11 ستمبر 2016 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟

ترمیم

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے

ترمیم

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر   ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد   اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  3. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی

ترمیم
اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔

اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  500 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:27, 20 نومبر 2016 (م ع و) شکریہ زہیر عبّاس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:11, 21 نومبر 2016 (م ع و)

ستارہ برائے منتخب مضمون

ترمیم
  ستارہ برائے منتخب مضمون
مریخ پر پانی کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:52, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ستارہ برائے بہترین مضمون

ترمیم
  ستارہ برائے بہترین مضمون
مریخ کی آباد کاری کو منتخب بہترین بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے بہترین مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:01, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ویکی بان

ترمیم

یہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی لغت پر رائے شماری

ترمیم

محترم زہیر عبّاس آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔

ویکیپیڈیا کے منصوبے

ترمیم
ویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید

ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش

تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو

تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات

ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت  ہندو ہیں

باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب

گروہان — ہندو فرقوں کا ایک ذیلی منصوبہ

آپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔

 
آپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔

 

بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار

ترمیم

محترم زہیر عبّاس صاحب!

آداب

آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون

ترمیم

محترم زہیر عبّاس صاحب!

آداب،

توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :)  —محمد شعیب— 

ویکی ماخذ

ترمیم

محترم زہیر عبّاس صاحب!

آداب!


ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔

اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار

ترمیم

آداب!

آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

 
جناب زہیر عبّاس کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ کچھ متعین موضوعات پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • ترمیمی دوڑ کے اصول و ضوابط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں تو ذیل میں کچھ صفحات ہیں جن سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • اگر آپ اس تحریری مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ترمیمی دوڑ میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین ٹائیگر ترمیمی دوڑ (تبادلۂ خیال!)


نیز آپ دوسری بھارتی زبانوں کی ترمیمی دوڑوں میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں:

مراٹھیتملکنڑبنگالیتیلگوگر مکھی پنجابیانگریزیاڑیہملیالمگجراتیہندی

 
جناب زہیر عبّاس کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

امن کے پیامبر اردو اور عبرانی ویکیپیڈیا کے درمیان باہمی تعاون ہے۔ منصوبے کا آغاز 20 جون سے ہے اور اختتام 20 اگست کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس باہمی تعاون میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس باہمی تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ امن کے پیامبر (تبادلۂ خیال!)

اسرائیل پاکستان تعلقات

ترمیم

محترم زہیر عبّاس صاحب!

آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)

رائے درکار

ترمیم

یہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

ترمیم

محترم صاحب!

جناب زہیر عبّاس کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع

ترمیم
جناب زہیر عبّاس کی خدمت میں آداب عرض ہے۔


ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز کل سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں غیر موجود اہم مضامین کا ذکر ہے۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

رائے درکار

ترمیم

ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ

ترمیم

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:09، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ

ترمیم

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:15، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی ہمکاری منصوبہ

ترمیم
 
جناب زہیر عبّاس کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

اردو چینی تحریری مسابقہ اردو اور چینی ویکیپیڈیا کے درمیان ایک ہمکاری منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 مارچ سے ہے اور اختتام 15 اپریل کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ ہمکاری منصوبے کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 15 اپریل 2019ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس ہمکاری میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ہمکاری منصوبے میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت کریں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین اردو چینی ہمکاری منصوبہ (تبادلۂ خیال!)

سلام مسنون، امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں کی فہرست منتخب ہونے کے لئے نامزد ہوئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں اپنی قیمتی رائے کا اظہارکریں۔ بہت شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:10، 10 دسمبر 2020ء (م ع و)

آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)

آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)

عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنانے کے لئے جاری گفتگو

ترمیم

عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنائے جانے کے سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔ براہ مہربانی یہاں پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:46، 8 اپریل 2021ء (م ع و)

نگران صارفین (Patrollers) کی ضرورت

ترمیم

آداب، اردو ویکیپیڈیا روز بہ روز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس ترقی میں تمام صارفین کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک اردو ویکیپیڈیاپر "نگران صارفین" یعنی ایسے صارفین جو نئے صفحات کی نگرانی کریں، اور درست وقت پر اردو ویکیپیڈیا کو تخریب کاری سے بچائیں؛ فعال نہیں ہے۔ اس گروپ کو انگریزی میں "Patrollers" کے نام سے جانتے ہیں، اور جب تک نئے مضامین ان صارفین کی نگاہ سے نہ گزریں، یا دائرہ پر تین ماہ مکمل نہ کرلیں، ایسے مضامین کسی بھی سرچ انجن میں نہیں آتے۔ اور اس طرح ویکیپیڈیا حالیہ تخریب کاری سے محفوظ رہتا ہے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایسے صارفین کا گروہ فعال کرنا چاہیے تو یہاںپر اپنی رائے کا اظہار کریں۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:50، 27 اپریل 2021ء (م ع و)

ویکی بان اور آبشاری حفاظت کے حامل صفحات

ترمیم

آداب۔ اردو ویکی پیڈیا ہر اس وقت دو ویکی بان ہیں، یعنی ایسے صارفین جو انتظامی امور میں منتظمین کے معاون ہوتے ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ اس گروہ صارفین کو مکمل محفوظ شدہ مضامین یامکمل آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ نیک تمنائیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:18، 2 مئی 2021ء (م ع و)

مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء

ترمیم

مجلس متولیان ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اجتماعی اقتدار اعلیٰ کی حیثیت سے فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگیوں کی نگراں ہے۔ اس مجلس کی تشکیل سنہ 2003ء میں عمل میں آئی تھی اور ابتدا میں کل 3 ارکان منتخب کیے گئے تھے۔ 2008ء میں ان کی تعداد 10 ہو گئی جس میں 4 افسر، ایک صدر، ایک نائب صدر، ایک خزانچی اور ایک سکریٹری ہوا کرتا تھا۔

ڈھانچہ

ترمیم

ارکان مجلس کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے:

موجودہ مجلس متولیان ویکیمیڈیا

ترمیم

مجلس متولیان ویکیمیڈیا

موجودہ انتخابات 2021

ترمیم

تعارف

ترمیم

متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات 4 اگست تا 17 اگست 2021ء کو منعقد ہوں گے جن کے ذریعہ صارفین ویکیمیڈیا 4 امیدواروں کو 3 سال کی مدت کے لیے منتخب کریں گے۔ انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے واقفیت کے لیے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خط زمانی

ترمیم
  • 2021-04-15: انتخابات کے لیے مجلس کی قرارداد
  • 2021-04-29 رضاکاروں کے دعوت نامے
  • 2021-06-09 تا 2021-06-29: امیدواروں کو دعوت امیدواری
  • 2021-06-30 تا 2021-07-02: امیدواروں کی حتمی فہرست
  • 2021-07-07 تا 2021-08-03: امیدواروں کی انتخابی مہم اور تشہیری پروگرام
  • 2021-08-04: رائے دہی کا آغاز
  • 2021-08-17: رائے دہی کا اختتام
  • 2021-08-18 : 2021-08-24: آرا کی گنتی
  • 2021-08-25: اعلان نتیجہ
  • 2021 ستمبر: منتخب ارکان کی تقرری

ووٹنگ کا طریقہ کار

ترمیم

ایک کھاتا سے ایک ہی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ ووٹ دینے کے لئے اپنے کھاتہ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ ایک صارف کے کئی کھاتے ہونے کے باوجود صرف ووٹ ہی دیا جا سکتا ہے۔ ووٹنگ کے لئے درج ذیل شرائط ہیں:

  • ایک پروجیکسٹ سے زیادہ پر صارف کو بلاک نا کیا گیا ہو
  • بوٹ کھانا نہیں ہونا چاہیے
  • 5 جولائی 2021 سے قبل 300 ترامیم ہونی چاہیے
  • 5 جنوری 2021 تا 5 جولائی کے درمیان کم از کم 20 ترامیم ہونی چاہیے

ووٹنگ کی اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے https://meta.toolforge.org/accounteligibility/56 کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آداب،

جیسا کہ ۶ مارچ ۲۰۲۱ کو ایک آنلائن میٹ اپ میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ عنقریب مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات ہونے والے ہیں لہذ ا اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی کوبھی اس میں حصہ لینا ہے تاکہ ویکیمیڈیا کی بہتری کے لئے بہتر امیدوار کا انتخاب کیا جا سکے اور اس میں اردو ویکیمیڈیا کا بھی تعاون بھی شامل ہو۔

لہذا آپ کے گزارش ہے کہ ووٹنگ کے لئے تیار رہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے لائق امیدوار کا انتخاب کریں۔

مزید تفصیل کے لئے ویکیپیڈیا:مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء پر جائیں۔ امید ہے کہ اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی اپنی موجودگی کا احساس کرائے گی۔

حوالہ: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Foundation_elections/2021 ًًًًMediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:36، 6 جولائی 2021ء (م ع و)

مرکزی صفحہ اور دیگر مسائل

ترمیم

السلام علیکم۔ میں نے مرکزی صفحے پر کچھ کام کرنا شروع کیا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے یہ تبدیلیاں گزری ہوں۔ میں نے صفحہ اول کے دو حصوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ ایک کیا آپ جانتے ہیں اور دوسرا خبروں میں۔ میرا خیال ہے کہ یہ دو حصے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں آپ تمام صارفین کا ساتھ درکار ہے۔ مزید مسائل کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ ان دو مباحث میں اپنی رائے ضرور دیں۔ ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت اور تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف#جاری مضامین برائے حذف۔ شکریہ۔

عنوان میں سال کے ساتھ ء کا غیر ضروری استعمال

ترمیم

آداب، آپ سے گزارش ہے کہ اس بحث میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11، 4 فروری 2023ء (م ع و)

منتظمین کی غیر فعالی کے لیے واضح حکمت عملی

ترمیم

آداب۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت منتظمین کی غیر فعالی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ منتظمین اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں اور حد بندی لازمی محسوس ہوتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ دیوان عام میں اس گفتگو میں شرکت کریں تاکہ ایک واضح حکمت عملی کا تعین ہو۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:06، 25 جنوری 2024ء (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی

ترمیم

آداب، اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے دیوان عام میں ایک گفتگو جاری ہے۔آنجناب سے گزارش ہے کہ اس گفتگو میں ضروری حصہ لیں اور اپنی رائے دیں تاکہ ایک متفقہ فیصلہ ہوسکے۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:31، 27 جنوری 2024ء (م ع و)

رائے شماری برائے ویکی بان

ترمیم

آداب، اردو بوٹ کو ویکی بان بنائے جانے کے لیے رائے شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس رائے شماری میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37، 7 فروری 2024ء (م ع و)