"امام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (3) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 46:
 
{{Commonscat|Imams}}
عظیم مکتب اسلام کا توحید اور نبوت کے بعد بنیادی و اساسی ترین رکن اور اصلی مدار امامت و ولایت ہے اور یہ کہ بشریت کبھی بھی امام کے مقدس وجود سے خالی نہیں رہے گی۔<ref>{يوم ندعو کل اناس بامامہم} سورہ اسراء آيۃ/۷۱“امام” کا مادہ(اُم يُؤَمَّ) سے ہے جس کا معنی رہبر, پيشوا, مقتداء , رہنماء اورہدايت کرنے والا ہے, اس طرح کہ اس کي رھبري دنيا و آخرت کے سب ہی ابعاد کو شامل ہو اور ہميشہ کي سعادت ابدی کاميابي کي حامل ہو.</ref>
و من المواضيع المہمۃ وا لاسياسۃ الّتي يجب البحث والتحقيق حولہا, بل وتوضيح الزوايا المبہمۃ منہاہي الخلافۃ الرسول(ص) و مبحث الامامۃ والولايۃ.<ref>ا ستاد عطايي اصفھاني“الحجج البالغۃ في حقانيّۃ التشيع“, ص۲۲, مجمع جھاني شيعہ شناسي,۱۳۸۵ش۔</ref>
مکتب تشیّع میں امامت اصول دین میں سے ہے اس لئے اس مکتب میں امام شناسی اور امامت کے متعلق وسیع, عمیق و دقیق اور فراگیر تحقیقات و جستجو اسلام میں طویل و وسیع سابقہ رکھتی ہیں۔<ref>عبدالجبار رفاعي مؤلف “معجم ما کتب عن الرسول(ص) و اہل بيت(ع)”نے امام اور امامت سے متعلق اہل تشیّع کی۱۳۰۵۹ کتب کي فہرست نقل کی ہے۔</ref>
“اماميہ” ایسا مذہب ہے جو ہر زمانے میں وجوب امامت اور امام کے موجود ہونے پر کاملاً یقین و اعتقاد رکھتا ہے اور امام کی عصمت و کمال پر نص صریح و جلی کو واجب سمجھتا ہے اور سلسلہ امامت کو حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمہ۔(س) کی اولاد اطہار(س) میں تا دم قیامت منحصر سمجھتا ہے۔”<ref>“اوائل المقالات” ص۳۸.</ref>
حقيقت ميں تشيع کي اساس و بنياد ائمہ معصومين(س) کي ہدايت و رہنمائي اور ان کی عصمت پرہے جوعقلي اور نقلي مختلف طريقوں سے ثابت ہو چکا ہے۔<ref>ليکن مکتب خلفاء کے پيروکاروں کي اساس و بنياد تمام اصحاب کي عدالت کے دعویٰ کی نبیاد پر استوار ہے۔</ref>
ولايت و امامت کے موضوع ميں شيعہ آيات الھي من جملہ آيات ولايت پر عمل پیرا, رسول خدا(ص) کي احادیث اور آپ کی سنت طیبہ کے پابند, اہل بيت(س) کے پيروکار, ادلہ شرعي کے ملزم و پابند اور دليل و برھان کے سامنے سر تسليم خم کرنے والے ہيں۔عقیدہ امامت پر تشیّع کی قطعی ادلہ اوائل اسلام اور اولیہ تین ادوار <ref> پہلے تین ادوار یہ ہیں:۱۔ پیغمبر اسلام(ص) کا زمانہ۲۔ اصحاب کا زمانہ۳۔ تابعین کا زمانہ۔</ref>جب مذاہب اربعہ<ref>مذاھب اربعہ(چار مذھب )يہ ہيں: ۱۔ حنفي,۲۔ مالکي, ۳۔ شافعي,۴۔حنبلي.</ref> کا نام و نشان تک نہ تھا سے ہی شروع ہوتی ہیں اور نہایت مستدل, محکم, منطقی, صریح اور کامل ہیں۔جو کچھ قرآن اور عترت سے ہم تک پہنچا ہے, اس کے منطوق و مفہوم نے ولايت و امامت سے تمسک کے وجوب کو دو چندان کر دیا ہے۔<ref>سورہ قصص کي آيہ ۵۰ کے ذيل ميں آيا ہے: {مَنْ اضلَ ممّن اتبع ہواہ بغير ہديً من اللہ ان اللہ لايہدي القوم الظالمين} آیا اس سے زیادہ گمراہ کون ہو سکتا ہے جس نے ہدایت الٰہی کو ٹھکرا کر اپنی خواہشات کی پیروی کی ہو؟ تحقیق کہ خدا ظالم قوم کی ہدایت کرنے والا نہیں ہے۔۔۔☜۔۔۔۔امام رضا(ع) سے نقل ہوا ہے کہ آيہ کا مقصد وہ گمراہ شخص ہے جس نے اپنا دين اور رویہ خود اپنے ہي افکار و آراء کو قرار ديا ہے اور ھدايت کے اماموں کي پيروي نہيں کرتا۔“ بحارالانوار” ج۱۵, ص۱۷.</ref>
تشيع کے نطقہ نظر سے امام عظيم فضائل و اوصاف, اعلیٰ خصوصيات اور منحصر بہ فرد صفات کی مالک شخصت کو کہا جاتا ہے۔<ref>شيعہ معتقد ہيں : ”الامام امين اللہ في ارضہ و حجتہ علي عبادہ و خليفتہ في بلادہ, الامام ہوالاعلم والافہم باالدين والاقرب ولا تقي اللہ و ہو افضل ابناء الجنس ال البثري, ترجمان الحكمۃ والعلم الاہي, الامامۃ ہي القيادۃ, الشرعيۃ بعد النبي, الامامۃ اصل من اصول الدين و رئيس الاعلي للمسلمين وجميع شئونہم الدينيۃ والدنيويۃ, الامامۃ, ہي رمز الارتباط الخالق والمخلوق, من مہام الامام ان يبين الدين و امراللہ للعالم كلہ فضلاً عن الامام باالضرورۃ معصوم و مصون من الخطا والزلل.“</ref>
در حقیقت امام و امامت سے متعلق تمام حقائق کو بیان کرنا عمیق و دقیق تحقیقات, اعلیٰ تحلیل , استدلال کی روش سے وسیع و فراگیر آگاہی, وسیع معلومات, دقت نظر, حق جوئی, آزادانہ فکر, بلند ہمتی ان تھک اور لگاتار کوشش اور اسلام کی صحیح تاریخ سے مکمل آشنائی کا محتاج ہے۔
رسول اکرم(ص) کي بعثت تاريخ بشريت کا عظيم ترين واقعہ اور ان کي رسالت دنياوالوں کے لئے ايک عظيم و برجستہ سر آغاز تھا, رسول خدا(ص) کے بعد اس عظيم والٰہی منصب کے آگے بڑھانے والے ائمہ معصومين(س) تھے اِن حضرات(س) کي ولايت کے ذريعے پیغمبر اسلام(ص) کی رسالت روز قیات تک مستمّر اور مستحکم ہوئی ہے۔
امامت کا مقام رفیع اور اس کی عظمت فقط امت اسلام کی سیاسی رہبری تک ہی محدود نہیں بلکہ امامت سلسلہ نبوت سے متصل مضبوط کڑی اور عہدہ رسالت کو پایہ تکمیل تک پہچانے والا عظیم منصب ہے۔ امام نہ صرف دین (کتاب و سنہ) کی تفسیر اور اس کے معانی بیان کرنے کی مکمل لیاقت و صلاحت رکھتا ہے بلکہ یہ امام ہی ہے جو نبوت و رسالت کے اختیام کے بعد دین کا محافظ اور خلق پر خالق کی حجت ہے۔
امام کے مبارک وجود کے بغیر, بلکہ امام کی معرفت اور اس کے ساتھ تمسک کے بغیر عقاید دینی میں انحراف ,سستی اور عقاید فاسدہ کا اتخاذ اور ان پر عمل وجود میں آئے گا۔چونکہ ایک طرف انسان لغزش, خطا و غلطی اور عصیان و نافرمانی سے خالی نہیں ہے۔ دوسری طرف انبیاء و رسل بھیجنے کا سلسلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ اس بنا پر خالق اور مخلوق کے مابین اتصال و رابطے کا واحد ذریعہ اور چشمہ زلالِ ہدایت سے سیراب ہونے اور دنیاوی و اخروی سعادت و خوش بختی کا واحد , مسلّم, قطعی اور یقینی راستہ امام کا مقدس وجود ہے لہذا سلسلہ امامت کے ذریعے ہی قیامت تک انسان کی ہدایت و راہنمائی ممکن ہے جبکہ دوسری صورت میں انبیاء و رسل کا فلسفہ وجودی اور ان کے ارسال کا ہدف و مقصد ثابت اور پورا نہیں ہوگا اور زمین ہدایت بشریت کے لئے حجت خدا سے خالی رہے گی۔
 
== نگار خانہ ==