"بورژوازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 6:
 
[[فرانس]] میں قبل از انقلاب کے زمانے میں، جب [[جاگیرداری]] سماج قائم تھا خوشحال تاجروں کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا تھا، بعد ازاں اسی بورژوازی نے فرانس کے جاگیردار طبقے کا تختہ الٹ کر بورژوا انقلاب کے زریعے دوسرے تمام طبقوں پر بالادستی حاصل کی۔ یہ طبقہ تب [[درمیانہ طبقہ]] کہا جاتا تھا، جس کی معیشت کا براہ راست انحصار [[پرولتاریہ]] کی محنت پر استوار تھی۔
 
==بورژوازی کا ابھار==
 
[[قرون وسطیٰ]] میں شہروں میں منڈیوں، تجارت اور دستکاریوں کے فروغ پانے سے بورژوا طبقہ کو معاشی طور پر قوت میں آنے کا موقع ملا۔ یہاں انہوں نے نئی منڈیاں، کاروباری تنظیمیں، ادارے، کمپنیاں بنائیں اور اپنے کاروبار کے فروغ، توسیع اور اپنی مصنوعات کی تشہیر، سماج میں نفوذ اور قبولیت اور اس میں جدت اور سہولت لانے کے نئے نئے راستے نکالے۔ چودہویں صدی عیسوی میں فرانس کے بادشاہ نے یورپی بورژوازی کو فرانس میں مراعات اور خاص اعزاز سے نوازا۔ اس طرح اس طبقہ نے بادشاہ کی مزید قربتیں حاصل کر کے [[ریاست]] میں سرمایہ داری کے نفوذ اور جاگیرداری کی جڑیں اکھاڑنے کا کام تیز کر دیا۔ یوں [[آزادانہ تجارت]] کے راہ میں حائل قدیم جاگیردارانہ رکاوٹوں کے خلاف انہوں نے فرانسیسی بادشاہت کے ساتھہ ایک اتحاد قائم کر لیا۔
 
[[زمرہ:کمیونزم]]