"مرزا غلام احمد کی پیشگوئیاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 34:
==== موعود بیٹا ====
مرزا غلام احمد کی مشہور پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی ایک موعود بیٹے کے متعلق ہے۔ 20 فروری 1886ء کو ایک اشتہار میں مرزا غلام احمد نے دعویٰ کیا کہ ان کو مندرجہ ذیل الہام ہوا ہے <ref>اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء، مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحہ ۹۷ تا ۱۰۳</ref>:
{{اقتباس |تجھے بشارت ہوکہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ۔ایک زکی غلام (لڑکا)تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذرّیت ونسل ہوگا ۔ خوبصورت پاک لڑکاتمہارا مہمان آتا ہے ۔ اس کا نام عنموائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رِجس سے پاک ہے۔اور وہ نوراللہ ہے ۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے ۔اُس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔ وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا ۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا ۔و ہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت وغیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے ۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا ۔اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا ۔اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا (اس کے معنی سمجھ میں نہیں آئے )۔ دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ ۔فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْہَرُ الْاَوَّلِ وَالْاٰخِرِ۔ مَظْہَرُ الْحَقِّ وَ الْعُلَاء کَاَنَّ اللّٰہَ نَزَلَ مِنَ السَّمَائ۔جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الٰہی کے ظہور کا موجب ہو گا ۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا ۔ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا ۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔ اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔ اور قومیں اس سے برکت پائیں گی ۔تب وہ اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا ۔ وَکَانَ اَمْرًا مَقْضِیًّا۔}}
 
==== محمدی بیگم ====