"غلام حسین ذو الفقار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
م clean up, replaced: ← (21) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 22:
| genre = [[تحقیق]]، [[تاریخ]]، [[تنقید]]، [[اقبالیات]]
| subject =
| notableworks = پنجاب تحقیق کی روشنی میں
اُردو شاعری کا سیاسی اور سماجی پسِ منظر
مولانا ظفر علی خاں - حیات، خدمات و آثار
بیادِ اقبال
قومی زبان کے بارے میں اہم دستاویزات
محاسن خطوط غالب
| influences =
| influenced =
سطر 31:
| students =

'''پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار''' (پیدائش: [[15 اگست]]، [[1924ء]] - وفات: [[13 جون]]، [[2007ء]]) [[پاکستان]] سے تعلق رکھنے والے [[اردو]] کے ممتاز [[محقق]]، [[نقاد]]، [[مؤرخ]]، ماہرِ اقبالیات، ماہرِ تعلیم اور [[پنجاب یونیورسٹی]] میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔

== حالات زندگی ==
ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار [[15 اگست]]، [[1924ء]] کو [[بٹالا|بٹالہ]]، [[ضلع گرداسپور]]، [[برطانوی ہندوستان]] میں پیدا ہوئے<ref name="bio-bibliography.com">[http://www.bio-bibliography.com/authors/view/5536 ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، ''سوانح و تصانیف ویب''، پاکستان]</ref><ref name="پاکستان کرونیکل">ص 989، ''[[پاکستان کرونیکل]]''، [[عقیل عباس جعفری]]، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء</ref>۔ ایف اے کی تعلیم کے لئے ایم اے او کالج [[امرتسر]] میں داخلہ لیا جہاں پرنسپل [[ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر]] اور اساتذہ میں [[فیض احمد فیض]]، کرامت حسن جعفری اور عظیم الدین احمد اور مہر ادریس شامل تھے۔ [[تقسیم ہند]] کے بعد جب فسادات شروع ہو گئے تو [[27 اگست]]، [[1947ء]] میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے [[لاہور]] آگئے اور [[لاہور]] میں اپنی تعلیم کو جاری رکھا۔ پہلےادیب فاضل کا امتحان پاس کیا اور پھر [[بی اے]] کیا۔ [[پنجاب یونیورسٹی]] سے [[ایم اے]] (اردو) اور بعد ازاں ڈاکٹر سیدعبداللہ کی نگرانی میں ''اُردو شاعری کا سیاسی اور سماجی پسِ منظر '' کے عنوان سے مقالہ لکھ کر [[پی ایچ ڈی]] کی سند حاصل کی۔ وہ طویل عرصے تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ [[پنجاب یونیورسٹی]] میں صدر شعبۂ اردو کے عہدے اور استنبول یونیورسٹی میں اردو چئیر پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ وہ ''بزمِ اقبال لاہور'' کے ناظم بھی رہےا ور اپنی وفات تک اس کے سہ ماہی مجلے ''اقبال'' کے مدیر بھی ہے۔<ref name="پاکستان کرونیکل" />

== ادبی خدمات ==
ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ماہرِ اقبالیات، [[مؤرخ]]، [[نقاد]]، غالب شناس اور [[محقق]] ہیں۔ [[اقبالیات]] کے حوالے سے ان کا کام سند تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی تصانیف میں ''محاسن خطوط غالب''، ''شاہ حاتم : حالات و کلام''، ''جگر لخت لخت'' (خود نوشت سوانح عمری، ''مولانا ظفر علی خاں - حیات، خدمات و آثار''، ''اُردو شاعری کا سیاسی اور سماجی پسِ منظر''، ''گاندھی : لسان العصر کی نظر میں''، ''قومی زبان کے بارے میں اہم دستاویزات''، ''سرگذشتِ اقبال: ایک محاکمہ ''، ''شاہ حاتم - حالات و کلام''، ''اقبال کا ذہنی و فکری ارتقاء''، ''اعلامِ خطباتِ اقبال''، ''بیادِ اقبال'' ، ''سرگذشتِ اقبال: ایک محاکمہ '' اور ''اقبال- ایک مطالعہ '' کے نام سر فہرست ہیں۔<ref name="پاکستان کرونیکل" />
== تصانیف ==
* پاکستان تصور سے حقیقت تک
* جلیانوالہ باغ کا قتلِ عام اور مظالمِ پنجاب
* تحریکِ خلافت 1924ء - 1919ء
* پنجاب تحقیق کی روشنی میں
* گاندھی : لسان العصر کی نظر میں
* اُردو شاعری کا سیاسی اور سماجی پسِ منظر ([[پی ایچ ڈی]] مقالہ)
* مولانا ظفر علی خاں - حیات، خدمات و آثار
* مضامین سرسید
* خیالاتِ آزاد
* محاسن خطوط غالب
* شاہ حاتم - حالات و کلام
* بزمِ اکبر سے بزمِ اقبال تک
* سرگذشتِ اقبال: ایک محاکمہ
* بیادِ اقبال
* اکبر اور اقبال
* اکبر اور اقبال: نئے تناظر میں
* اقبال کا ذہنی و فکری ارتقاء
* اعلامِ خطباتِ اقبال
* اقبال- ایک مطالعہ
* قومی زبان کے بارے میں اہم دستاویزات (جلد اول، حصہ اول)
* قومی زبان کے بارے میں اہم دستاویزات (جلد دوم، حصہ اول)
* دیوان زادہ
* اقبال کا ذہنی ارتقاء

== وفات ==