حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
 
[[User:حیدر|حیدر]] 02:24, 24 جولا‎ئی 2006 (UTC)
 
===گزارشات ===
محترم حیدر صاحب! برادرم افراز نے صحیح اندازہ لگایا ھے کہ وہ صفحہ رومن رسم الخط میں قصدا" لکھا گیا تھا، نھ کھ عربی دسم الخط نہ لکھ پانے کی معزوری کی وجہ سے۔ ایسا کرنے کی ایک وجہ تو بھائ افراز نے بیان کر دی۔ اس ضمن میں احقر کی گزارشات ملاحظہ ھوں:
1. Unicode میں اردو حروف تہجی آنے کے بعد بھی اردو کے مروجہ رسم الخط میں ٹائپ کرنا خاصا مشکل ھے۔ مزیدیکہ مادکیٹ میں جو keyboard دستیاب ھیں، وہ پرانے Inpage کے صوتی طرز پہ بناۓ گۓ ھیں، جبکھ ما‏ئیکروسوفٹ کے پروگراموں میں ان keyboards کی مدد سے ٹائپ نہیں کیا جا سکتا۔
2. موبائل فون کے زیادہ تر ماڈلز (ساختوں) میں عربی (یا فارسی) تو لکھی جا سکتی ھیں، مگر اردو کے ا‌ضافی حروف لکھنے کی سہولت موجود نییں۔
3. عوام کی ایک کثیر تعداد SMS یا چیٹنگ میں اردو زبان کا سہادہ لیتی ھے پر عربی رسم الخط میں لکھنے سے قاصر ھے، لھزا رومن رسم الخط کا سھارا لیا جاتا ھے۔
اور اس بات کی امید کرنا بیوقوفی ھے کہ ھماری عوام آسان رومن رسم الخط کو چھوڑ کے مشکل اردو رسم الخط کو اپناۓ گی۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ آج سے دس سال پعر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کی حیثیت ایک معمولی زبان کی ھو گی۔ اور نئ نسل انگریزی زبان پہ اور زیادہ منحصر ھو جائیگی۔ اور یہ مسائل پاکستان کی دوسری زبانوں (پنجابی، سنرھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، کشمیری) کو بھی درپیش ھیں۔
ھمیں چاھیے کہ ھم زبان کو بچانے کی سعی کریں، نہ کہ رسم الخط سے محبت کے چکر میں زبان کو نقصان پہنچا بیٹھیں۔ ویسے بھی عوام تو رومن رسم الخط کو کمپیوٹر کی حد تک قبول کر ھی چکے ھیں، اب ھمارا فرض بنتا ھے کہ ھم باقاعدہ رومن رسم الخط کی توضیح کریں۔ ورنہ عوام اردو الفاظ کے بے تکے رومن متبادل تو و‌‌‍‍ضح کر ھی چکے ھیں‍‌، جیسے جیسے وہ ذہنوں میں راسخ ھوں گے زبان کا اور نقصان ھوگا۔
میری گزارش ھے کہ ویکیپیڈیا پہ ہر صفحے کا ایک رومن متبادل ھو۔ اردو کے رومن حروف تہجی میں اپنی فہم ناقص کے مطابق ترتیب دے چکا ھوں۔ جو حضرات اس سلسلے میں میری معاونت کرنا چاھیں، بندہ ھر ممکن تعاون اور رہنمائ کو تیار ھے۔ آپ کے خیالات جاننے کا متمنی ھوں۔
[[User_talk:Fayyazabbas|سید فیاض عباس]] 10:05, 24 جولا‎ئی 2006 (UTC)