"منصور سعید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: پاکستانی مارکسٹ رہنماء اور ڈرامہ نگار۔1942ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ انیس سو چونسٹھ میں کمیونسٹ پا...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:51، 12 جون 2016ء

پاکستانی مارکسٹ رہنماء اور ڈرامہ نگار۔1942ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ انیس سو چونسٹھ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی۔منصور سعید نے انیس سو ستر میں پاکستان ہجرت کی اور شادی کے بعد انیس سو چوہتر میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔منصور سعید بائیں بازو کی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انجمن ترقی پسند مصنفین کے سرگرم رکن رہے اور انہوں نے پاکستان ٹیلیویژن کے سابق چیئرمین اسلم اظہر کے ساتھ مل کر ’دستک‘ کے نام سے ایک تھیٹر گروپ تشکیل دیا۔’دستک‘ نے سابق فوجی حکمراں جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دوران جرمن مصنف کے وہ ڈرامے اردو زبان میں ترجمہ کر کے مختلف شہروں میں سٹیج کیے جو آمریت کے خلاف لکھے گئے تھے۔26 مئی 2010 کو انہتر سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔