"قرارداد پاکستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 1:
[[23 مارچ]] کو [[لاہور]] کے [[منٹو پارک]] میں [[آل انڈیا مسلم لیگ]] کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر وہ تاریخی قرار داد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔
 
[[برصغیر]] میں [[برطانوی راج]] کی طرف سے اقتدار عوام کو سونپنے کے عمل کے پہلے مرحلے میں 1936ء/1937ء میں جو پہلے عام انتخابات ہوئے تھے ان میں [[مسلم لیگ]] کو بری طرح سے ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اور اس کے اس دعویدعویٰ کو شدید زک پہنچی تھی کہ وہ بر صغیر کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ اس وجہ سے [[مسلم لیگ]] کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے ٹوٹ گئے تھے اور ان پر ایک عجب بے بسی کا عالم تھا۔
[[Image:Fazlul Haq Lion of Bengal.jpg|framepx|right|thumb|[[فضل الحق|مولوی فضل الحق]]]]
[[کانگریس]] کو [[چنائے|مدراس]]، یو پی، سی پی، [[بہار]] اور [[اڑیسہ]] میں واضح اکثریت حاصل ہوئی تھی، [[خیبر پختونخوا|سرحد]] اور [[ممبئی|بمبئی]] میں اس نے دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت تشکیل دی تھی اور [[سندھ]] اور [[آسام]] میں بھی جہاں [[مسلمان]] حاوی تھے [[آل انڈیا کانگریس|کانگریس]] کو نمایاں کامیابی ملی تھی۔