"معین اختر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 22:
==سوانح==
===ابتدائی حالات===
[[پاکستان]] کے سب سے بڑے شہر [[کراچی]] سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے [[پاکستان ٹیلی ویژن]] پر اپنے کام کا آغاز [[6 ستمبر]]، [[1966ء]] کو [[پاکستان]] کے پہلے [[یوم دفاع]] کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، اسٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد [[انور مقصود]] اور [[بشریٰ انصاری|بشرہ انصاری]] کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔
 
نقالی کی صلاحیت کو اداکاری کا سب سے پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اداکاری کی معراج نہیں ہے۔ یہ سبق معین اختر نے اپنے کیرئر کی ابتداء ہی میں سیکھ لیا تھا۔ چنانچہ نقالی کے فن میں ید طولٰی حاصل کرنے کے باوجود اس نے خود کو اس مہارت تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس سے ایک قدم آگے جا کر اداکاری کے تخلیقی جوہر تک رسائی حاصل کی۔