"تاریخ پاکستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
119.63.142.31 (تبادلۂ خیال) کی ترامیم واپس Shuaib-bot کی گذشتہ تدوین کی جانب۔
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ایپ)
م (119.63.142.31 (تبادلۂ خیال) کی ترامیم واپس Shuaib-bot کی گذشتہ تدوین کی جانب۔)
{{تاریخ پاکستان}}
'''تاریخ پاکستان''' یا [[پاکستان]] کی تاریخ سے مراد اُس خطے کی تاریخ ہے جو 1947ء کو [[تقسیم ہند]] کے موقع پر [[ہندوستان]] سے علیحدہ ہو کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلایا۔ [[سیمتقسیم ہند]] سے قبل موجودہ پاکستان کا خطہ [[برطانوی راج]] کا حصہ تھا۔ اُس سے قبل، اس خطے پر مختلف ادوار میں مختلف مقامی بادشاہوں اور متعدد غیر ملکی طاقتوں کا راج رہا۔ قدیم زمانے میں یہ خطہ [[برصغیر]] ہند کی متعدد قدیم ترین مملکتوں اور چند بڑی تہذیبوں کا حصہ رہا ہے۔ 18 ویں صدی میں سرزمین [[برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے|برطانوی ہند]] میں ڈھل گئی۔
 
[[پاکستان]] کی سیاسی تاریخ کا آغاز [[1906ء]] میں [[آل انڈیا مسلم لیگ]] کے قیام سے ہوتا ہے۔ اس جماعت کے قیام کا مقصد ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے مفاد کا تحفظ اور اُن کی نمائندگی کرنا تھا۔ [[29 دسمبر]] [[1930ء]] کو، فلسفی و شاعر، ڈاکٹر سر علامہ [[محمد اقبال]] نے جنوب مشرقی ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا۔{{حوالہ درکار}} 1930ء کی دہائی کے اواخر میں [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] نے مقبولیت حاصل کرنا شروع کی۔ [[محمد علی جناح]] کی جانب سے [[دو قومی نظریہ]] پیش کیے جانے اور [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کی جانب سے [[1940ء]] کی [[قرارداد لاہور]] کی منظوری نے [[پاکستان]] کے قیام کی راہ ہموار کی۔ [[قرارداد لاہور]] میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ برطانوی ہند کے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل آزاد ریاستیں قائم کی جائیں۔ بالآخر جناح کی قیادت میں ایک کامیاب تحریک کے بعد [[15 اگست]] [[1947ء]] کو برطانوی تسلط سے آزادی ملی اور [[تقسیم ہند]] عمل میں آیا۔
19,130

ترامیم