"یوسف خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
± اندرونی ربط/روابط
سطر 10:
== ثانوی کردار ==
 
یوسف خان کو ان فلموں میں اپنی ثانوی حیثیت کا پورا احساس تھا لیکن ساتھ ہی یہ یقین بھی تھا کہ ان فلموں سے حاصل ہونے والا تجربہ رائیگاں نہیں جائے گا۔ چنانچہ سن ساٹھ کے عشرے میں انہوں نے پوری لگن سے اپنا کام جاری رکھا اور فلم پہاڑن، خاموش رہو، دروازہ، سسرال، ملنگی،[[ملنگی (فلم)|ملنگی]]، حاتم طائی، چن ویر، بدلہ، باؤ جی، تیرے عشق نچایا اور مکھڑا چن ورگا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اب فلم سازوں پر یہ واضح ہوگیا تھا کہ وہ اردو اور پنجابی میں یکساں مہارت کے ساتھ اداکاری کر سکتے ہیں۔
 
== عروج کا زمانہ ==
 
ستّر کی دہائی یوسف خان کے فنی عروج کا زمانہ تھا جب انہوں نے غرناطہ، چن پُتر، بابل، عزت تے قانون، جنگُو، خطرناک، سِدھارستہ، ٹکراؤ، ہتھکڑی، شریف بدمعاش، وارنٹ، حشر نشر، شگناں دی مہندی اور ایکسی ڈینٹ جیسی فلموں میں کام کیا۔ لیکن اس دور کی اہم ترین فِلم [[ضدی (فلم)|ضدی]] تھی۔ 1973 میں بننے والی اس فلم کی یوسف خان کے لیے وہی اہمیت تھی جو اس سے ایک برس پہلے بننے والی فلم بشیرا کی سلطان راہی کے لیے تھی۔ جس طرح بشیرا کے بعد سلطان راہی فلم سازوں کی نگاہوں کا مرکز بنے اسی طرح ضدی کے بعد فلم سازوں نے یوسف خان کی شخصیت کو بنیاد بنا کر ان کے لیے خصوصی کردار لکھوانے شروع کر دیے۔ سن اسّی کی دہائی میں ہمیں اللہ راکھا، نظام ڈاکو، رستم تے خان، جھورا اور بابر خان جیسی ’مبنی برکردار‘ فلموں کے ساتھ ساتھ دھی رانی، قسمت اور غلامی جیسی فلمیں بھی نظر آتی ہیں۔ سن نوے کی دہائی میں یوسف خان کا فن پختگی کی آخری منزل کو پہنچ چکا تھا اور آسمان، خداگواہ، بت شکن، بے تاج بادشاہ، آن ملو سجنا اور عمر مختار جیسی فلمیں ان کی منتظر تھیں۔
 
== انوکھا اعزاز ==