ویکیپیڈیا:خودکار مراجعت شدہ صارف

خودکار مراجعت دراصل ایک اختیار ہے جس سے جدید صفحات کے مراجعت کنندگان کے بار کو کم کرنا مقصود ہے۔ جن صارفین کو خودکار مراجعت کا اختیار حاصل ہوتا ہے ان کے تحریر کردہ نئے مضامین جدید صفحات میں میڈیاویکی سافٹویئر کی جانب سے مراجعت شدہ نشان زد ہو جاتے ہیں اور یوں نئے صفحات کی مراجعت کا بار کچھ کم ہو جاتا ہے۔ یہ اختیار محض ان صارفین کو دیا جاتا ہے جو ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے بخوبی واقف اور ویکی ماحول میں انہیں برتنے کے عادی ہوتے ہیں، نیز ان کے تحریر کردہ مضامین اس قابل ہو جاتے ہیں کہ کسی تجربہ کار صارف یا منتظم کی جانب سے ان کی نظر ثانی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

طریقہ کار ترمیم

جب کوئی نیا صارف کوئی نیا صفحہ/مضمون تحریر کرتا ہے تو جدید صفحات کے نوشتے میں اس کا تحریر کردہ صفحہ یا مضمون پیلے رنگ میں ظاہر ہوتا ہے، نیز حالیہ تبدیلیوں اور دیگر متعلقہ نوشتوں میں اس کی ترمیم کے ساتھ ایک لال رنگ کی علامت استعجاب (!) ظاہر ہوتی ہے۔ یوں تجربہ کار صارفین اور منتظمین کو یہ علم ہو جاتا ہے کہ فلاں صارف کی ترمیم پر نظرثانی کرنا ہے۔ منتظمین اس ترمیم یا مضمون پر نظر ثانی کر کے اسے مراجعت شدہ نشان زد کر دیتے ہیں اس طرح اس ترمیم کے ساتھ موجود علامتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ تاہم جن صارفین کو خودکار مراجعت کا اختیار مل جاتا ہے ان کی ترمیمیں ان علامتوں سے عاری اور ان پر نظر ثانی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

شرائط ترمیم

مراجعت شدہ صارف کا درجہ پانے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:

  • ویکیپیڈیا کے ماحول میں معتدبہ عرصہ گزار چکا ہو۔
  • اردو زبان پر قادر ہو۔
  • سلیس اور بامحاورہ اردو لکھتا ہو۔
  • ویکی زبان تدوین سے ضروری واقفیت ہو۔
  • اردو ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے واقف اور ان پر عامل ہو۔

درخواست ترمیم

جن صارفین کے کوائف درج بالا شرائط کے مطابق ہوں وہ یہاں اس صفحہ پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا طریقہ مذکورہ صفحہ میں درج ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم