"سلیمان بن عبدالملک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
(ٹیگ: القاب)
سطر 14:
== محمد بن قاسم کا قتل ==
 
محمد بن قاسم حجاج کا رستہ دار تھا اور سلیمان کو حجاج سے نفرت تھی اس لیے تخت نشین ہوتے ہی سلیمان نے محمد بن قاسم کو معزول کرکے دارالحکومتدار الحکومت واپس پلٹنے کے احکامات صادر کر دیے۔ 17 سال کا یہ نوجوان جس کی ہمت و شجاعت کی بدولت سندھ فتح ہوا اور برصغیر ہندو پاک میں پہلی بار کلمہ توحید کی منظم طور پر آبیاری ہوئی ، اپنوں ہی کے ہاتھوں افسوس ناک انجام سے دوچار ہوا۔ اس کے حسن انتظام اور رعایا پروری کا یہ عالم تھا کہ اس کی واپسی اور موت کی خبر سن کر سندھ کے لوگوں نے اس کی مورتیوں کو دیوتا کے روپ میں پوجنا شروع کر دیا۔ سلیمان نے اسے گرفتار کرکے عراق کے گورنر [[صالح بن عبدالرحمن]] کے ہاں روانہ کیا۔ حجاج نے اپنے زمانہ اقتدار میں صالح کے بھائی کو قتل کروایا تھا۔ چنانچہ صالح نے اب اپنے بھائی کے قتل کے بدلہ میں محمد بن قاسم کو جیل میں اذیتیں دے دے کر قتل کروایا اور اس طرح دنیائے اسلام اپنے نامور فرزند اور بہترین جرنیل سے محروم ہوگئی۔
 
 
سطر 25:
== موسیٰ بن نصیر کی تذلیل ==
 
فاتح سپین [[موسٰی بن نصیر|موسیٰ بن نصیر]] بھی سلیمان کی آتش انتقام سے بچ نہ سکا۔ ولید نے موت سے قبل موسی کو [[دمشق]] واپس پہنچنے کے احکامات دئیے تھے۔ موسیٰ بن نصیر غنیمت اور زر و جواہر کے ساتھ پایہ تخت واپسی کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔ ولید کے مرض الموت میں مبتلا ہونے کے بعد سلیمان کی خواہش تھی کہ موسی کا درود دمشق میں ولید کی موت کے بعد اور اس کی اپنی تخت نشینی کے وقت ہو لیکن موسیٰ بن نصیر اپنے محسن اور مربی کی خدمت میں جلد از جلد حاضر ہو کر تحفے اور تحائف اور مال غنیمت پیش کرنا چاہتا تھا۔ لہذا سلیمان کی خواہش کے خلاف نہایت سرعت سے پایہ تخت پہنچا ۔ ولید کی طرف سے موسیٰ کے بے حد عزت افزائی ہوئی۔ انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سلیمان نے تخت نشین ہونے کے بعد موسیٰ کے تمام اعزازات اور مناصب سے یکسر محروم کردیا اور اس کی تمام جائیدادجائداد ضبط کر لی۔ یہی نہیں بلکہ جب کسی صاحب اثر شخصیت کے ایماء پر موسی کو قید سے نکالا گیا تو سلیمان نے اس پر کئی لاکھ کا جرمانہ نافذ کر دیا۔ موسی اس قدر کثیر رقم بطور جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہ تھا۔ کہاں فاتح سپین کی حیثیت سے شاہانہ تزک و احتشام اور کہاں اب ایک تنگ دست انسان جو دو لقموں کا بھی محتاج ہو۔ اسی کسمپرسی اور تباہ حالی میں اس کا انتقال ہو گیا۔ سلیمان نے اپنے کینہ کی مزید تسکین کی خاطر موسی بن نصیر کے بیٹے عبدالعزیز کو قتل کرا دیا۔ یہ تمام واقعات سلیمان کے کردار پر بدنما داغ ہیں۔
 
== فتوحات ==
 
 
فتوحات کا سلسلہ جو [[ولید]] کے زمانہ سے شروع ہوا تھا اس دور میں بھی جاری رہا۔ چنانچہ [[یزید بن مہلب]] نے جو کہ خراسان کا والی تھا، 98ھ میں ایک لاکھ فوج سے [[جرجان]] پر فوج کشی کی۔ کہستان ، جرجان ، طبرستان وغیرہ فتح کیے۔ بعض مواقع پر اسلامی افواج کو خاصہ نقصان اٹھانا پڑا لیکن بحیثیت مجموعی یہ مہمات کامیاب رہیں اور مخالفین کی طاقت کو کچل دیا گیا۔
 
== قسطنطنیہ پر حملہ اور ناکامی ==
 
[[سلیمان بن عبدالملک]] کے زمانہ میں سلطنت روم اندرونی خلفشار سے دوچار تھی۔ سلیمان نے اس موقع کو غنیمت جان کر رومی سلطنت کے دارالحکومتدار الحکومت [[قسطنطنیہ]] پر حملہ کا منصوبہ بنایا ۔ اس دوران [[لیو ایسوریائی]] نے جو کہ [[اناطولیہ|ایشیائے کوچک]] میں رومی افواج کا ایک سپہ سالار تھا، سلیمان کو اپنے تعاون کی پیش کش کی ۔ چنانچہ 98 ھ میں بڑے زبردست پیمانہ پر جنگی تیاریوں کا آغاز کیا گیا۔ بیش از بیش افواج اس مہم میں شمولیت کے لیے منظم کی گئیں ۔ سامان جنگ ، اسلحہ ، قلعہ شکن آلات اور سامان رسد کے ذخیرے جمع کیے گئے۔ یہ لشکر جرار [[مسلمہ بن عبدالملک]] کی ماتحتی میں روانہ ہوا۔ بری اور بحری دونوں اطراف سے قسطنطنیہ پر حملہ کیا گیا۔ خود مسلمہ خشکی کے راستہ ایشیائے کوچک سے ہوتا ہوا بڑھا۔ مسلمہ قسطنطنیہ پہنچا اور شہر کا محاصرہ کر لیا۔ یہ محاصرہ کئی ماہ جاری رہا۔ ناکہ بندی سے تنگ آکر لوگوں نے صلح کی درخواست کی جسے مسلمہ نے رد کر دیا۔ [[لیو ایسوریائی]] چونکہ مسلمانوں کی تمام کمزوریوں اور منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ ہو چکا تھا اس لیے اس نے بڑی پامردی سے مدافعت کی۔ موسم سرما کی شدت برفباری اور اشیائے ضرورت کی کمی کی بدولت مسلمان بھوکوں مرنے لگے ۔ دوسری طرف اگرچہ سلیمان سرحد روم پر خیمہ زن تھا لیکن بروقت امدادی فوج اور سامان رسد نہ بھیج سکا۔ وہ اس قدر تباہی کے باوجود فوج کی واپسی کے احکامات صادر کرنے پر رضا مند نہ تھا مگر صفر 99ھ دسمبر 719ء میں سلیمان نے وابق کے مقام پر وفات پائی تو آپ کے جانشین [[عمر بن عبدالعزیز|حضرت عمر بن عبدالعزیز]] نے مسلمہ کو فوری واپسی کے احکامات صادر کیے اور اس طرح یہ مہم ناکام ہوئی ۔
 
== سیرت ==