"ایڈورڈ شیورڈناڈزے" کے نسخوں کے درمیان فرق

جارجیا کے سابق صدر
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«سوویت یونین کے سابق وزیر خارجہ اور جارجیا کے سابق صدر.1928 میں جارجیا میں پ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:07، 3 دسمبر 2016ء

سوویت یونین کے سابق وزیر خارجہ اور جارجیا کے سابق صدر.1928 میں جارجیا میں پیدا ہوئے اور انھوں نے سنہ 1946 میں سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کی نوجوانوں کی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھیں سنہ 1972 میں جارجیا میں کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔عالمی سطح پر ان کی سب سے بڑی شناخت اس وقت ہوئی جب انھوں نے سنہ 1985 میں میخائیل گورباچوف کی حکومت میں سوویت یونین کے وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالا۔انھوں نے سنہ 1990 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن جب سنہ 1991 میں سوویت یونین ٹوٹ رہا تھا تو وہ دوبارہ کچھ عرصے کے لیے وزیرِخارجہ بنے تھے۔جارجیا آنے کے بعد انھیں جارجیا میں خانہ جنگی پر قابو پانے میں کامیابی ہوئی، تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت ملک میں پھیلی ہوئی بدعنوانی پر قابو پانے میں ناکام رہے ۔ایڈورڈ شیورڈناڈزے سنہ 1992 میں جارجیا کے آزاد ہونے کے بعد سربراہِ مملکت بنے لیکن وہ حزب مخالف کی ’گلاب انقلاب‘ نامی احتجاجی تحریک پر قابو پانے میں ناکام رہے اور پھر سنہ 2003 میں ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ بطور وزیر خارجہ افغانستان سے روسی فوجوں کی واپسی کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا اور مشرقی یورپ کی ریاستوں میں سوویت یونین کی فوجوں کی موجودگی کو ختم کر کے ان ممالک کے آزاد ہونے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ 7 جولائی 2014 ء کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔