"ڈان (اخبار)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ - بین الوکی روابط کو ترتیب دیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
 
 
[[Image:Dawnfrntpg.PNG|thumb|ڈان کا مرکزی صفحہ]]
ڈان <small>(DAWN)</small> پاکستان کے مشہور [[انگریزی]] [[زبان]] کے [[اخبار|اخبارات]] میں سے ایک ہے۔ یہ کاغذی صورت میں اور [[روۓ خط]] پڑھا جاسکتا ہے۔ اِس اخبار کا آغاز 1941ء میں بانئ [[پاکستان]] [[محمد علی جناح]] کے ہاتھوں ہوا۔ اُس وقت اس اخبار کا اجراء مسلمانوں کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا جوکہ ہندو اخبارات بڑے پیمانے پر کررہے تھے۔<ref>{{cite web | title =محمد علی جناح|publisher=بنگلہ پیڈیا |url=http://banglapedia.org/HT/J_0118.HTM}}</ref><ref> {{cite web | title=میوٹنی سے ماؤنٹ بیٹن|publisher=ناشر جامعہء کولمبیا|url=http://www.columbia.edu/cu/cup/catalog/data/071030/0710305486.HTM}}</ref>
ڈان ، 26 اکتوبر 1941ء کو قائداعظم محمد علی جناح‌کی ذاتی پرستی میں مسلم لیگ کے ترجمان کی حیثیت ہفت روزہ کے طور پر جاری کی اگیا۔ 1942ء میں یہ روزنامہ ہوگیا۔ اس نے مسلم لیگ اور مسلمانان ہند کی ترجمانی کے فرائض شاندار طریقے سے انجام دیئے۔ روزنامہ ڈان کے پہلے ایڈیٹر Pothan Joseph تھے جو اپنے صحافتی کیریئر اور تجربے کے باعث کافی مقبولیت رکھتے تھے۔ 1945ء میں الطاف حسین کو اس کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔ روزنامہ ڈان اور دیگر مختلف اخبارات نے آزادی جدوجہد اور مسلمانانِ ہند کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل، موقف ، معاملات اور واقعات احسن طریقے سے پیش کئے اور وقت کے سامنے صحیح صورتحال رکھی ۔ ڈان نے برصغیر پاک و ہند کے دس کروڑ مسلمانوں کی آواز کو بلند کیا ۔ قیام پاکستان کے وقت روزنامہ ڈان اور اس قسم کے دیگر اخبارات کے روزانہ اشاعت کا اندازہ تقریبا 50 ہزار پرچے تھے۔ روزنامہ ڈان نے وقت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھا اور انگریزی زبان میں مسلم صحافیوں‌کی شدید قلت کے باوجود مسلم دشمن عناصر، صحافی ، اخبارات اور رسائل کا مقابلہ بڑے جوش و جزبے سے جاری رکھا ۔ جبکہ غیر مسلم اخبارات اور پرچے کثرت اورر وسائل سے مضبوط تھے اور وہ بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے تھے۔<ref>{{cite web | title =محمد علی جناح|publisher=بنگلہ پیڈیا |url=http://banglapedia.org/HT/J_0118.HTM}}</ref><ref> {{cite web | title=میوٹنی سے ماؤنٹ بیٹن|publisher=ناشر جامعہء کولمبیا|url=http://www.columbia.edu/cu/cup/catalog/data/071030/0710305486.HTM}}</ref>
روزنامہ ڈان کی ایک خوبی یہ تھی کہ اس نے مستقل کے صحافیوں کے لئے اعلیٰ‌ترین تربیت گاہ کا کردار ادا کیا اور یہ حقیقت ہے کہ انگریزی صحافت میں بے شمار صحافیوں کا ظہور روزنامہ ڈان کے باعث ہوا۔ روزنامہ ڈان نے تقریبا سات دہائیوں سے کامیابی سے اپنی اشاعت کو برقرار رکھا ۔کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ڈان کے دفاتر موجود ہیں۔
 
حمید ہارون چیف ایگزیکٹیو جبکہ عباس ناصر ڈان کے موجودہ ایڈیٹر ہیں۔
 
== ڈان گروپ ==
 
ڈان گروپ آف نیوز پیپرز روزنامہ ڈان کے علاوہ ہیرالڈ، شام کا اخبار دی سٹار اور آئی ٹی میگزین سپائیڈر بھی شائع کرتا ہے ۔
 
== ڈان نیوز ٹی وی ==
 
ڈان گروپ نے 25 مئی 2007ء کو پاکستان کے سب سے پہلے انگریزی چینل "Dawn News" کی نشریات کا آغاز بھی کیا۔
 
 
 
== حوالہ جات ==