"عودہ ابو تایہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
←‏top: صفائی
سطر 1:
[[تصویر:Auda ibu Tayi colorized.jpg|thumb|عودہ ابو تایہ بمطابق 1921ء، بمقام تبوک، حجاز۔ تصویر ایرک میٹ سن]]
 
'''عودہ ابو تایہ''' (پیدائش: 1874ء – وفات:1924ء) [[پہلی جنگ عظیم]] کے دوران ہونے والی [[عرب بغاوت]] کے ایک رہنما تھے ۔ ان کا تعلق [[سعودی عرب]] اور [[اردن]] کی موجودہ سرحد کے علاقے میں مقیم بدوی عرب قبیلے [[حویطات]] سے تھا۔ برطانوی افواج کے معروف افسر [[تھامس لارنس|تھامس ایڈورڈ لارنس]]، المعروف لارنس آف عربیہ، نے اپنی کتاب میں عودہ کو 'شمالی عرب کا عظیم ترین جنگجو' قراردیا تھا۔
 
وہ تھامس لارنس اور [[فیصل بن حسین|فیصل بن الحسین]] کے ساتھ مل کر [[سلطنت عثمانیہ]] کے خلاف بغاوت میں شریک ہوئے اور [[جولائی]] [[1917ء]] میں [[سقوط عقبہ]] اور [[اکتوبر]] [[1918ء]] میں [[سقوط دمشق]] میں اہم کردار ادا کیا۔
 
[[ڈیوڈ لین]] کی مشہور فلم [[لارنس آف عربیہ (فلم)|لارنس آف عربیہ]] میں عودہ کا کردار مشہور اداکار [[انتھونی کوئن]] نے ادا کیا۔ فلم میں عودہ کو صرف مالی فائدے کے حصول کے لالچ میں لارنس اور عرب قوم پرستوں کا ساتھ دیتے دکھایا گیا۔ اس پر کافی ہنگامہ کھڑاہوا، یہاں تک کہ عودہ کے وارثوں نے فلم کے پیش کار [[کولمبیا اسٹوڈیوز]] پر مقدمہ کر ڈالا۔گو کہ بعد ازاں یہ مقدمہ واپس لے لیا گیا۔
 
بہرحال، فتوحات کے بعد دمشق میں جب عرب حکومت کا خاتمہ ہوا تو عودہ ایک مرتبہ پھر صحرا میں نجی زندگی گزارنے لگے۔ انہوں نے جنگ میں پکڑے گئے ترک غلاموں کے ذریعے جنوبی اردن کے شہر [[معان]] کے قریب ایک جدید محل بنوایا۔ البتہ اس کی تکمیل سے قبل ہی [[1924ء]] میں عودہ طبعی موت مر گئے۔ انہیں [[راس العین]]، [[سلطنت عمان|عمان]]، [[اردن]] میں دفن کیا گیا۔
 
[[زمرہ: عرب بغاوتشخصیات]]
 
[[زمرہ: عرب شخصیاتبغاوت]]
[[زمرہ: عرب بغاوت]]