"فلمی ہدایت کار" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
± اندرونی ربط/روابط |
درستی |
||
سطر 1:
{{خانہ معلومات پیشہ/عربی|}}
فلم ہدایتکار فلم کی ہدایتکاری کرنے والے کو کہتے ہیں۔ ہدایتکار فلم کے سکرپٹ کی تیاری، تشکیل اور نگرانی کرنے کے علاوہ فنی عملےاور اداکاران کو ہدایت دینے کے علاوہ فلم کی ڈرامائی اور جمالیاتی شکل کو تشکیل دیتا ہے۔
== نوعیت کار ==
فلمی ہدایتکار کا کام فلم کا ایک مجموعی خاکہ ترتیب دینا ہوتا ہے۔جس
== تربیت و تعلیم ==
فلم ہدایتکار فلم کی دنیا کے مختلف شعبوں سے آتے ہیں، کچھ لوگ پہلے فلمی عکاس یا تدوین کار ہوتے ہیں، کچھ سکرپٹ نویسی یا اداکاری سے تجربہ حاصل کر کے اس میدان میں جوہر دکھانے
== پاکستانی فلم ==
[[پاکستان]] میں جہاں فلم اسکول نہیں ہے، وہیں فلمی صنعت میں غیر تعلیم یافتہ طبقے کی اکثریت ہونے کی وجہ سے معیاری کام نہیں ہو سکا۔ تجارتی سینماسے تعلق رکھنے والے ہدایتکاروں کے ہاں فنی بصیرت تقریباََ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی فلمی صنعت دنیا میں اپنا نام نہیں کر سکی۔ پاکستانی فلم کی کہانی ابھی تک ہیرو، ہیروئن اور ولن کی مثلث سے باہر نہیں نکل سکی۔ ماضی میں گو کچھ اچھا کام ہوا ہے لیکن فنی طور پر اسے بھی کچھ زیادہ سراہا نہیں جا سکتا۔ پاکستانی سنجیدہ سینما کے حوالے سے [[1950ء کی دہائی]] میں اختر نواز جنگ کاردار ([[اے جے کاردار]]) کا نام لیا جاتا ہے جنہوں نے ''جاگو ہوا سویرا'' نام سے ایک فلم بنائی جو ملک میں تو کامیابی حاصل نہ کر سکی لیکن اسے بین الاقوامی طور پر پذیرائی ہوئی، اس فلم نے [[ماسکو]] کے فلمی میلے سے بہترین عکاسی کا اعزاز بھی جیتا۔ [[اے آر کاردار]] کی دوسری فلم ''دور ہے سکھ کا گاؤں'' جھگڑوں کی نذر ہو گئی، تیسری فلم ''قسم اس وقت کی'' بھی کامیاب نہ ہو پائی۔
[[1970ء کی دہائی]] میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (نیف ڈیک) کے نام سے ادارہ قائم ہوا جس کا مقصد ملکی فلمی کی ترویج اور وسائل مہیا کرنا تھا، لیکن بھٹو حکومت کے جانے سے وہ ادارہ بھی بے اثر ہو گیا۔
پچھلے چند سالوں سے جہاں پاکستانی تجارتی سینما تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے وہیں چند پڑھے لکھے ہدائتکار بھی سامنے آئے ہیں جن میں وزیر اطلاعات [[جاوید جبار]]کی بیٹی [[مہرین جبار]]کا نام آتا ہے جن کی فلم [[رام چند پاکستانی]] کو بیرون ملک خاصا سراہا گیا
دستاویزی فلم کے حوالے سے [[شرمین عبید چنائے]] کا کام بہت اچھا ہے جس کی انہیں عالمی طور پر پذیرائی بھی نصیب ہوئی ہے، وہ اب تک اپنے کام کی وجہ سے [[ایمی اعزاز]] ، [[بافٹا اعزاز]] اور [[اکیڈیمی اعزاز]] جیت چکی ہیں۔
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:فلم سازی پیشے]]
|