"صادقین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، اترپردیش، سے، اور، ابتدا
سطر 6:
ان کے والد سیّد سبطین احمد نقوی کا گھرانہ [[خطاطی]] کے حوالے سے بہت پہلے سے مشہور تھا، [[1940ء]] کی دہائی میں وہ ادب کی [[ترقی پسند تحریک]] میں شامل ہوچکے تھے، ان کی شخصیت میں پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کو سب سے پہلے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم [[حسین شہید سہروردی]] نے شناخت کیا۔
==ابتدائی حالات==
30 جون [[1920ء]] کو [[ہندوستان]] کے ممتاز علمی شہر [[امروہہ]] (اتر پردیشاترپردیش) میں پیدا ہوئے۔<ref>[http://bio-bibliography.com/authors/view/4977 Bio-bibliography.com - Authors<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> ابتدائی تعلیم آبائی شہر [[امروہہ]] ہی میں حاصل کی، بعد ازاں [[آگرہ یونیورسٹی]] سے [[بی اے]] کیا۔ تقسیم ہند کے بعد آپ اپنے خاندان کے ہمراہ [[کراچی]] آ گئے۔
 
== حالات زندگی==
سطر 17:
[[فائل:Roof of Frere Hall.JPG|تصغیر|302x302px|[[فریئر ہال]]، [[کراچی]] کی چھت میں صادقین کی مصوری]]
 
ان کے فن پاروں کی پہلی نمائش [[1954ء]] میں [[کوئٹہ]] میں ہوئی تھی جس کے بعد [[فرانس]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]]، [[مشرقی یورپ]]، [[مشرق وسطی|مشرق وسطیٰ]]، اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ایسی نمائشیں منعقد ہوئیں۔ مارچ 1970ء میں آپ کو [[تمغا امتیاز]] اور 1985ء میں [[ستارۂ امتیاز|ستارہ امتیاز]] سے نوازا گیا۔ آپ کو سب سے پہلے کلام [[مرزا اسد اللہ خان غالب|غالب]] کو تصویری قالب میں ڈھالنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ آپ کی خطاطی و مصوری کے نمونے [[شاہ فیصل مسجد|فیصل مسجد]] [[اسلام آباد]]، [[فریئر ہال]] کراچی، [[قومی عجائب گھر پاکستان|نیشنل میوزیم کراچی]]، [[صادقین آرٹ گیلری]] اور دنیا کے ممتاز عجائب گھروں میں موجود ہیں۔
 
ان کی دیوار گیر مصوری کے نمونوں (میورلز) کی تعداد کم وبیش 35 ہے جو آج بھی [[بینک دولت پاکستان|اسٹیٹ بینک آف پاکستان]]، فریئر ہال کراچی، [[لاہور عجائب گھر|لاہور میوزیم]]، [[جامعہ پنجاب|پنجاب یونیورسٹی]]، [[منگلا بند|منگلا ڈیم]]، [[جامعہ علی گڑھ|علی گڑھ مسلم یونیورسٹی]]، [[بنارس|بنارس ہندو یونیورسٹی]]، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجیکل سائینسز، اسلامک انسٹی ٹیوٹ دہلی اور ابو ظہبی پاور ہاؤس کی دیواروں پر سجے شائقینِ فن کو مبہوت کر رہے ہیں، صادقین نے [[جناح اسپتال]] اور پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے لیے بھی ابتداءابتدا ہی میں میورلز تخلیق کیے تھے جو پُر اسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ۔ <ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط = http://www.akhbar-e-jehan.com/august2012/27-08-2012/aapkekhat_3.asp| تاریخ اشاعت = 27 اگست تا 2 ستمبر 2012 صفحہ 3 | عنوان =صادقین | ترجمہ عنوان = | ناشر = ہفت روزہ اخبار جہاں | زبان =}}</ref>
 
صادقین نے [[قرآن|قرآنِ کریم]] کی آیات کی جس مؤثر، دل نشیں اور قابلِ فہم انداز میں خطاطی کی وہ صرف انہی کا خاصہ ہے، بالخصوص سورہ رحمن کی آیات کی خطاطی کو پاکستانی قوم اپنا سرمایۂ افتخار قرار دے سکتی ہے، غالب اور [[فیض احمد فیض|فیض]] کے منتخب اشعار کی منفرد انداز میں خطاطی اور تشریحی مصوری ان ہی کا خاصہ ہے، انہیں [[فرانس]]، [[آسٹریلیا]] اور دیگر ملکوں کی حکومتوں کی جانب بھی سے اعزازات سے نوازا گیا۔