"ماد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، ہو گئی، ہو گئے، سے، کیے
سطر 4:
دیاکو (۹۰۷ تا ۶۵۶ ق م) نے اپنا دارلحکومت امدان کو بنایا، جسے آج کل ہمدان کہتے ہیں۔ دیاکو کے بعد اس کا بیٹا فرورتش یا خشاتریتا Khshathrites or Frtisha نے آشوریوں کی محکومی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی اور پارس کو زیر نگیں کر لیا۔ اس نے آشوری فرمانروا آشور بنی پال کے خلاف شازش کی اور یہ سازش ناکام رہی۔ آشور بنی پال (Asurbanipal) نے اپنے تمام دشمنوں کو یکے دیگر کچل ڈالے اور میدیاپر چڑھائی کرکے فرورتش کو قتل کر دیا۔ <ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 23 تا 24</ref>
 
فرورتش کے قتل کئےکیے جانے کے بعد اس کا بیٹا ہو خشتر (Urekhashtar) جس کو یونانی سیاکسز (Cyaxares) کہتے ہیں حکمران ہوا۔ اس وقت ایران و عراق کی سر زمین انقلابات سے دوچار تھی۔ ایک طرف سیھتیوں کے ہنگامے برپا تھے، دوسری طرف کلدانی ہاتھ پیر مار رہے تھے۔ ہوخشترنے غیر معمولی جرت سے کام لے کر فوج کو منعظم کیا اور اس نے پہلے سیھتیوں کو شکست دی اور انہیں صلح پر مجبور کیا۔ اس کے بعد اس نے پارتھیاکو زیر نگیں کیا اور پرسومش اور پرساگرد کے خورس اول اور اریارامن کو جنہوں نے آشوری سیادت قبول کرلی تھی، میدی حکومت کی بالا دستی پر راضی کر لیا پھر اس نے سیتھیوں اور کلدانیوں کے ساتھ مل کر آشوریوں کے دارلحکومت نینواہ پر چڑھائی کی اور آشوریوں کو شکست فاش دی۔ اس طرح آشوریوں کی سیادت کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئیہو گئی اور آشوریا کے علاقوں کو میدیامیں ضم کرکے اسے وسیع کیا۔ <ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 24 تا 25</ref>
 
فتح نینواہ کے بعد ہوخشترنے اپنی پوتی امیتیس (Amitis) کی شادی بنو پلاسر (Nebupalassar) کے بیٹے بنوکد نضر (Nabuchd Nezzar) کے ساتھ کرکے سیاسی اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ہوخشترکو اپنے آخری عہد میں لیڈیا(Lydia) سے جنگ کرنی پڑی، جو چھ سال تک جاری رہی۔ جب سورج پر گہن لگا تو طرفین نے اسے آسمانی بلا سمجھا اور صلح پر راضی ہوگئےہو گئے اور دریائے ہیلس (Halys) دونوں کی سرحد قرار دیا گیا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 25 تا 26)
ہوخشترکی موت کے بعد اس کا بیٹا ارش نی ویگا یااستیاغیس Astyages or Arshtivaiga (584 تا 550) ق م حکمران بنا، اس کے ساتھ ہی میدیا کا ذوال شروع ہو گیا۔ ایک طرف بابل سے کشمکش شروع ہوگئیہو گئی اور دوسری طرف پارس کی ریاست کے حکمران خورس دوم نے بغاوت کردی۔ استیا غیس کا سپہ سالار خورس کے ساتھ مل گیا اور جنگ میں استیاغس کو جنگ میں شکست ہوئی اور وہ گرفتار ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی خاندان مادکی حکومت ختم ہوگئی۔ہو گئی۔ <ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم</ref>
 
== حوالہ جات ==
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ماد»