"یزدانی جالندھری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 3:
==='''سوانح'''===
 
یزدانی جالندھری (1915-1990) کی ولادت پنجاب کے ادب خیز شہر جالندھر کے گیلانی سادات گھرانے میں ہوئی۔ ان کا خاندانی نام ابو بشیر سیّد عبدالرشید یزدانی اور والد کا نام سیّد بہاول شاہ گیلانی تھا جو محکمہ تعلیم میں صدر مدرس تھے. ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ تقسیمِ برِصغیر سے پہلے ہی ان کا خاندان منٹگمری ( ساہیوال) منتقل ہو گیا اور یزدانی وہاں سےمزیدتعلیم کے لیے اسلامیہ کالج لاہورآ گئے جہاں ان کے دوستوں میں حمید نظامی اورمیرزا ادیب جیسے صحافی اور ادیب شامل رہے۔ شاعری کا شوق بچپن سے تھا۔پہلا شعر پانچویں جماعت میں کہا۔ ابتدا میں استاد تاجور نجیب آبادی سے اور بعد ازاں سلسلہءمصحفی کے استاد شاعر مولانا افسر صدیقی امروہوی سے مشورہ سخن رہا۔
برِصغیر پاک و ہند میں انہیں اپنے دور کا اُستاد شاعر کہا جاتا ہے۔