"اوّلی وراثہ الورم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[Image:Oncogene.PNG|frame|none|left|ڈی این اے میں موجود کسی [[وراثے]] (اولی وراثہ الورم) میں ہونے والی کسی ترمیم، اور اس ترمیم سے بننے والے [[وراثہ الورم]] سے [[سرطان]] تک کے مراحل کا شکلیاتی اظہار]]
* یہ مضمون [[وراثیات]] (Genetics) سے تعلق رکھتا ہے اور اپنی اساس میں [[DNA]] اور [[Gene]] کے نظریات پر قائم ہے۔
اولی وراثہ الورم (proto-oncogene) ایک طرح کی [[gene]] یعنی [[وراثہ]] کو کہا جاتا ہے جو کہ انسان اور دیگر جانداروں کے خلیات میں پایا جاتا ہے۔ معمول کے مطابق تو یہ وراثہ، خلیات میں اپنے روزمرہ کے افعال (مثلا خلیات کی تقسیم اور نشونما کا نظم و ضبط) انجام دیتا رہتا ہے لیکن اگر کبھی [[ڈی این اے]] کے [[قوائدزوج القواعد|قواعد]] کی [[متوالیت|ترتیب]] میں کوئی [[طفرہ|mutation یا ترمیم]] پیدا ہوجاۓ تو اسکی وجہ سے اسکی ساخت بھی تبدیل ہوجاتی ہے اور یہ تبدیل ہوکر ایک نیا وراثہ یا جین بنا سکتا ہے ، یوں اولی وراثہ الورم سے بننے والے اس نۓ وراثے (یا جین) کو ، [[وراثہ الورم|وراثہ الورم یا onco-gene]] کہا جاتا ہے۔
DNA کی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والا یہ نیا وراثہ الورم یا onco-gene جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ورم (onkos) پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔ یہاں یہ بات واضع کردینا ضروری ہوگا کہ [[طب]] میں اکثر ورم (tumor) کی اصطلاح [[سرطان]] کے متبادل استعمال کی جاتی ہے اور یہاں سے بات کو یوں بھی بیان کیا جاسکتا ہے کہ وراثہ الورم ، ایک ایسا وراثہ ہوتا ہے کہ جو سرطان کا باعث بنتا ہے۔