"کیرتھی سریش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 5:
کیرتی سریش 17 اکتوبر 1992ء کو ملیالم فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر سریش کمار اور تامل اداکارہ مینکا کے یہاں پیدا ہوئیں۔ اس لحاظ سے وہ تمل اور نصف ملیائی ہے۔ کیرتی کی ایک بڑی بہن ریواتھی سرش ہیں جو VFX ماہرین کے طور پر کام کرتی ہیں اور اس سے قبل وہ [[شاہ رخ خان]] کے پروڈکشن ہاؤس [[ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ]] کے لئے کام کرچکی ہیں۔ کیرتی نے ابتدائی چار کلاسیں چنائی تمل ناڈو میں مکمل کیں اس کے بعد وہ کیندریا ودیالہ (اکیڈمی)، [[تروواننتاپورم]] میں پڑھنے چلی گئیں اور پھر چنائی واپس آکر پل اکیڈمی میں فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری مکمل کر لی۔ لندن میں دو مہینے کی انٹرنشپ مکمل کرنے سے پہلے چار مہینے تک [[سکاٹ لینڈ]] میں وقت بھی گزرا۔ اداکاری میں ایک کیریئر بنانے کے باوجود، وہ فیشن ڈیزائننگ میں کیریئر کو سنجیدگی سے اپنانے پر بھی غور کررہی ہیں۔
 
==فلمی کیریئرسفر==
2000ء کی دہائی کے آغاز میں، کیرتی نے اپنے والد کی پروڈکشنز میں بننے والی کچھ فلموں مثلاً پائلٹ (2000ء)، آچانی نینکیاکشٹم (2001ء) اور کوبیران (2002ء) اور چند ٹیلی ویژن سیریلز میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ کوبیران کے 11 سال بعد، انہوں نے پریدرشن کی ہارر فلم گیتانجلی میں ایک اہم کردار ادا کیا، اس فلم میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا۔ وہ اس وقت بھی تعلیم حاصل کررہی تھیں اور اپنے سمسٹر کے وقفے کے دوران گیتانجلی فلم کی شوٹنگ کی تھی۔
 
سطر 12:
2014ء ہی میں، کیرتھی نے کئی تمل فلموں کو سائن کیا۔ تمل زبان میں ان کی اس کی پہلی فلم، اداکار وکرم پربھو کے ساتھ ہدایت کار اے ایل ویجی کی رومانٹک مزاحیہ فلم ادہو ایننا میمام (2015ء) (ہندی ڈب نام: دو بلوان) تھی۔ فلم نے باکس آفس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ 2016ء میں ان کی کئی فلمیں کامیاب رہیں، جن میں نینو شیلجا (ہندی ڈب نام: سپر کھلاڑی 3) اداکار شیرکاکتیکان کے ساتھ رجنی مرگان اور ریمو اور اداکار [[دھنش (اداکار)|دھنش]] کے ساتھ فلم تھوڈاری شامل ہے۔
 
سال 2017ء میں کیرتھی نے اداکار [[وجے]] کے ساتھ تمل فلم بیروا،[[بھیروا]]، اداکار [[نانی (اداکار)|نانی]] کے ساتھ فلم [[نینو لوکل]] (ہندی ڈب نام: سپر کھلاڑی 4) میں اداکاری کی۔
 
2018ء میں کیرتھی نے اداکار پون کلیان کے ساتھ اگنیاتھواسی اور سوریا کے ساتھ فلم تھانہ سیرنڈا کوٹم (ہندی فلم اسپیشل چھبیس کا ری میک) میں بھی کام کیا۔ اسی سال ماضی کی مشہور تیلگو اداکارہ [[ساویتری (اداکارہ)|ساوتری]] کی زندگی پر بننے والی تیلگو فلم مہانٹی (جو تمل زبان میں نادیگایر تھلگام میں بنائی جارہی ہے ) میں ساوتری کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 2018ء میں آپ نے اداکار [[وکرم (اداکار)|وکرم]] کے ساتھ فلم ''سامے اسکوائیر''، اداکار [[وشال (اداکار)|وشال]] کے ساتھ ''سنداکوزی 2'' اور اداکار [[وجے]] کے ساتھ [[سرکار (2018ء فلم)|سرکار]] میں کام کیا۔