"خالد حسن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← ذو الفقار
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:کشمیری نژاد پاکستانی شخصیات
سطر 6:
 
== ملازمت ==
انھوں نے اُنیس سال کی عمر میں [[مرے کالج سیالکوٹ]] سے ایم اے انگریزی کر لیا اور جب [[اسلامیہ کالج لاہور]] میں انگریزی پڑھانی شروع کی تو اپنے کئی شاگردوں کو عمر میں خود سے بڑا پایا۔ بعد میں وہ مرے کالج سیالکوٹ اور لارنس کالج گھوڑا گلی میں بھی انگریزی زبان و ادب کی تدریس سے وابستہ رہے۔ سن پچاس کی دہائی میں وہ مقابلے کا امتحان دے کر انکم ٹیکس افسر بن گئے لیکن بقول خود’۔۔ نہ تو مجھے اس کام سے دلچسپی تھی اور نہ ہی پیسہ اینٹھنے کا شوق تھا۔۔۔‘ چنانچہ جلد ہی اس ملازمت سے کنارہ کش ہو گئے۔ بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ سنہ 1960 کے لگ بھگ ریڈیو پاکستان کی اصلاح اور تنظیمِ نو کے لیے جو براڈ کاسٹنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، خالد حسن اس کے سیکرٹری تھے۔
== صحافت ==
لکھنے لکھانے کا آغاز [[1967ء]] میں ہوا جب انھوں نے آئی ایچ برنی کے رسالے ’آؤٹ لُک‘ میں کالم نگاری شروع کی۔ [[صحافت]] کا ماحول انھیں خوب راس آیا اور اسی زمانے میں انھوں نے انگریزی روزنامے [[پاکستان ٹائمز]] میں سینئر رپورٹر کی ملازمت اختیار کر لی اور ہفتہ وار کالم OF THIS AND THAT بھی لکھنا شروع کر دیا۔ اس کالم میں ہلکا پھلکا انداز اختیار کر کے اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کا جو ڈھنگ انھوں نے اپنایا وہ بعد میں اُن کی صحافیانہ تحریروں کا طرّہ امتیاز بنا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں طنز کی کاٹ بھی شامل ہوتی گئی۔ صحافیانہ زندگی کی ابتدا ہی میں انگریزی کالموں کے دو مجموعے A Mug’s Game اور The Crocodiles Are Here To Swim منظرِ عام پر آ گئے تھے۔
سطر 53:
[[زمرہ:کالم نگار]]
[[زمرہ:کشمیری شخصیات]]
[[زمرہ:کشمیری نژاد پاکستانی شخصیات]]