"عظیم حائل شعب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: تبدیلی ربط V2.0
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:آسٹریلیا میں زیر آب غواصی مقامات
سطر 14:
[[فائل:GreatBarrierReef-EO.JPG|تصغیر|گریٹ بیریئر ریف کا خلا سے منظر]]
 
'''عظیم حائل شعب''' {{دیگر نام|انگریزی= Great Barrier Reef}} [[دُنیا|دنیا]] کا سب سے بڑا سنگی مرجانی چٹانوں کا نظام ہے جو 2900 انفرادی سنگستانوں اور 900 جزائر پر مشتمل ہے جو تقریباً 3 لاکھ 44 ہزار 400 مربع [[الف پیما|کلومیٹر]] کے علاقے میں 2600 کلومیٹر (1600 میل) تک پھیلے ہوئے ہیں۔ سنگی مرجانی چٹانوں کا یہ نظام آسٹریلیا کے شمال مشرقی میں [[کوئنزلینڈ]] کے ساحلوں پر [[بحیرۂ کورل]] میں موجود ہے۔
 
گریٹ بیریئر ریف کو [[فضائے بسیط|خلاء]] سے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ دنیا کا واحد سب سے بڑا ڈھانچہ ہے جو زندہ اجسام نے بنایا ہے۔ سنگی چٹانوں کو اربوں ننھے اجسام نے ترتیب دیا ہے جو 'کورل پولپ' کہلاتے ہیں۔ گریٹ بیریئر ریف متنوع حیات کا حامل ہے اور [[1981ء]] میں اسے [[یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ|عالمی ثقافتی ورثہ]] قرار دیا گیا تھا۔ [[سی این این]] نے اسے دنیا کے 7 قدرتی عجائبات میں سے ایک قرار دیا تھا۔
 
اس علاقے میں گریٹ بیریئر ریف میرین پارک کے قیام سے علاقے کو انسان کی دستبرد سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے جیسا کہ حد سے زیادہ [[سمکیات|ماہی گیری]] اور [[سیاحت]]۔ علاقے کو دیگر ماحولیاتی خطرات کا بھی سامنا ہے جیسا کہ پانی کے معیار میں کمی، موسمیاتی تبدیلی وغیرہ۔
 
یہ علاقہ سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے اور یہ علاقے کی ایک اہم اقتصادی سرگرمی ہے۔ ماہی گیری بھی علاقے کی اہم صنعت ہے جس سے ہر سال ایک ارب [[آسٹریلوی ڈالرز]] کی آمدنی ہوتی ہے۔
سطر 32:
[[زمرہ:عظیم حائل شعب]]
[[زمرہ:آسٹریلیا کے تغیرات ارض]]
[[زمرہ:آسٹریلیا میں زیر آب غواصی مقامات]]
[[زمرہ:آسٹریلیا میں مقامات عالمی ثقافتی ورثہ]]
[[زمرہ:بحیرہ کورل]]