"فریج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
== میکینزم ==
فریج میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کسی ایک فریج میں صرف ایک طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
* کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ۔ کوئی بھی گیس جب دبتی ہے تو گرم ہو جاتی ہے اور جب پھیلتی ہے تو سرد ہو جاتی ہے۔ اس طریقے میں کمپریسر کی مدد سے ریفریجرنٹ گیس کو دبایا جاتا ہے جس سے وہ گرم ہو جاتی ہے اور اس کا پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔ پھر اسے کنڈنسنگ کوائل سے گزار کر کمرے کے [[درجہ حرارت]] تک ٹھنڈا کر کے مائع بنا لیا جاتا ہے جسے فریج کے اندرونی اور کم پریشر والے حصہ میں لے جا کر پھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایواپوریٹنگ کوائل میں ہونے والے [[عمل تبخیر]] اور گیس کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی ٹھنڈک فریج کے اندر رکھی چیزوں کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ اس طرح فریج کا کمپریسر ریفریجرنٹ کی مدد سے فریج کے اندر کی گرمی کو باہر دھکیل دیتا ہے۔<br>
گھر دفتر اور کارخانوں میں استعمال ہونے والے فریج اور ائیر کنڈشنر کے کمپریسر بجلی سے چلتے ہیں مگر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ائیر کنڈشنر کے کمپریسر براہ راست بیلٹ کے ذریعے انجن سے جڑے ہوتے ہیں اور بجلی کی بجائے انجن کی طاقت سے چلتے ہیں۔
[[فائل:Heatpump.svg|تصغیر|فریج اور ائیر کنڈشنر کے کام کرنے کا اصول: 1)دبی ہوئی گرم گیس کو ٹھنڈا کرنے والا کنڈنسنگ کوائل جو فرج کے باہر ہوتا ہے, 2)دبی ہوئی گیس کا تنگ نلکی سے گزر کر پھیلنا اور بہت ٹھنڈا ہو جانا 3)فرج کے اندر چُھپے ہوئے ایواپوریٹنگ کوائل, 4) گیس کو دبانے والا کمپریسر]]