"کاربن ڈائی آکسائڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 40:
 
[[فائل:Carbon dioxide pressure-temperature phase diagram.svg|تصغیر|220px|کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دباو اور ٹمپریچر کے تحت فیز ڈایاگرام جس میں [[نقطۂ ثلاثیہ]] واضح ہے۔]]
کاربن ڈائڈائی آکسائڈ (‎carbon dioxide) ایک ایسا [[کیمیاء|کیمیائی]] [[کیمیائی مرکب|مرکب]] ([[سالمہ]]) ہوتا ہے کہ جس جو [[فحم|کاربن]] کے ایک اور [[آکسیجن]] کے دو عدد [[جوہر|جواہر (atoms)]] سے ملکر تشکیل پاتا ہے؛ اس کو علم کیمیاء میں علامتی طور پر '''CO<sub>2</sub>''' لکھ کر ظاہر کیا جاتا ہے۔
 
یہ ایک بے رنگ اور بے بو گیس ہے جو جلنے میں مدد نہیں دیتی۔ یہ ہوا سے ڈیڑھ گنا بھاری ہے۔ یہ گیس جلنے اور سانس لینے کے عمل میں پیدا ہوتی ہے۔ ہر آدمی روزانہ لگ بھگ ایک کلو گرام کاربن ڈائڈائی آکسائڈ سانس کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ اس طرح دنیا کی آبادی سالانہ تین ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں چھوڑتی ہے۔<ref>[https://slate.com/news-and-politics/2009/08/are-you-heating-the-planet-when-you-breathe.html 7 Billion Carbon Sinks]</ref><ref>[https://www.quora.com/How-much-carbon-dioxide-does-the-average-person-exhale-in-a-day Quora]</ref> پودے ضیائ تالیف [[ضیائی تالیف|‎photosynthesis]] سے کاربن ڈائڈائی آکسائڈ استعمال کر کے [[آکسیجن]] پیدا کرتے ہیں۔<br/>
یہ گیس [[پانی]] میں بہت حل پزیر ہے۔ آبی پودے پانی میں حل شدہ کاربن ڈائڈائی آکسائڈ کو جذب کر کے زندہ رہتے ہیں۔<br/>
کاربن ڈائڈائی آکسائڈ کے سالمے ([[سالمہ|مالیکیول]]) میں [[آکسیجن]] کے دو اور [[فحم|کاربن]] کا ایک ایٹم ہوتا ہے۔ ایسے تین ایٹمی سالمے [[سورج]] کی توانائ جذب کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کاربن ڈائڈائی آکسائڈ [[پود گھر|گرین ہاؤس]] ایفکٹ [[green house effect]] پیدا کرتی ہے جو دنیا کو گرم کرنے global warming کی بڑی وجہ ہے۔ [[حفری ایندھن|fossil fuel]] مثلا [[کوئلہ]] [[تیل]] اور [[فارغہ|گیس]] جلانے سے ہر سال 25 بیلین ٹن کاربن ڈائڈائی آکسائڈ پیدا ہوتی ہے۔ <br/>
اگر کاربن ڈائڈائی آکسائڈ کو سرد کیا جائے تو یہ مائع نہیں بنتی بلکہ منفی C° 78.51 پر براہ راست ٹھوس میں تبدیل ہو جاتی ہے جسے خشک برف dry ice کہتے ہیں کیونکہ گرم ہونے پر یہ برف نہ گیلی ہوتی ہے اور نہ پگھلتی ہے بلکہ دوبارہ گیس بن کر اڑ جاتی ہے۔ اس عمل کو [[عمل تصعید]] sublimation کہتے ہیں۔ ہاں اگر دباؤ 5.1‎ atm سے زیادہ ہو تو خشک برف بھی گیلی ہو جاتی ہے کیونکہ اس دباؤ پر کاربن ڈائڈائی آکسائڈ مائع حالت اختیار کر سکتی ہے
 
کاربن ڈائڈائی آکسائڈ پانی میں حل ہو کر ایک کمزور تیزاب بناتی ہے جسے کاربونک ایسڈ carbonic acid کہتے ہیں یہ تیزاب انسانی خون میں بھی موجود ہوتا ہے۔ اگر پیا جائے تو یہ تیزاب منہ میں ہلکی سی خوشگوار جلن پیدا کرتا ہے اس لیے پیپسی pepsi کوکا کولا coca cola اور بہت سارے دیگر مشروبات میں کاربن ڈائڈائی آکسائڈ گیس دباؤ کے تحت حل کر دی جاتی ہے۔ اس کی [[پانی میں حل پذیری|حل پذیری]] کم درجہ حرارت پر بڑھ جاتی ہے۔ اگر ایسی بوتلوں کو ٹھنڈا کیے بغیر کھول دیا جائے تو بیشتر گیس ضائع ہو جاتی ہے اور مشروب کا مزہ پھیکا پڑ جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی بوتل میں گیس پانی میں حل ہو جاتی ہے اور‎ بوتل کھولنے پر بہت کم گیس ضائع ہوتی ہے جس سے ‎ مشروب خوش مزہ ہو جاتا ہے۔<br/>
پتے (gall bladder) کی جراحی (surgery) کا ایک طریقہ ایسا بھی ہوتا ہے جس میں پیٹ پر چار سوراخ بنا کر ان میں کیمرا (camera) اور دوسرے اوزار داخل کیے جاتے ہیں اور TV پر اندرونی منظر دیکھتے ہوئے پتا (gall bladder) باہر نکال لیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ علاج پرانے طریقہ سے کم تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس جراحی کے دوران پیٹ میں کاربن ڈائڈائی آکسائڈ بھری جاتی ہے تاکہ جراح کو کام کرنے میں سہولت ہو۔ اس طریقہ کو laparoscopic cholecystectomy یا lap choly کہتے ہیں۔
 
== مزید دیکھیے ==
[[فہرست ممالک بلحاظ اخراج کاربن دو اکسید|فہرست ممالک بلحاظ اخراج کاربن ڈائڈائی آکسائڈ]]
 
==حوالہ جات==