"قوی تفاعل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[فائل:Nuclear_Force_anim_smaller.gif|تصغیر|350px|[[کوارک]] نویاتیکے طاقتدرمیان [[بنیادی ذرہ|ذرات]] کے تبادلے کی ایکوجہ سے [[حراک|حراکینیوٹرون]] تصویراور [[پروٹون]] ایک دوسرے سے جُڑ جاتے ہیں۔]]

'''قوی تفاعل''' (Strong interaction) سے مراد وہ میکینزم ہے جس کی وجہ سے [[کوارک]] آپس میں جڑ کر [[نیوٹرون]]، [[پروٹون]] اور دیگر [[ہیڈرون]] بناتے ہیں۔ [[ایٹم]] کے [[بنیادی ذرہ|بنیادی ذرات]] کو جوڑنے والی اس قوت کو strong nuclear force کہا جاتا ہے اور یہ [[گلواون]] کے ذریعے وجود میں آتی ہے۔ اس کی وضاحت کوانٹم کروموڈائنامکس (Quantum chromodynamics) سے ہوتی ہے۔ کوارک اور گلواون کلر چارج (color charge) کے حامل ہوتے ہیں

سطر 5:
پروٹون پر مثبت (پوزیڑو positive) چارج ہوتا ہے اس لیے دو پروٹون ایک دوسرے کو دھکیلتے ہیں۔ لیکن جب دو پروٹون ایک دوسرے سے دو فیمٹو میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہیں تو ان کے درمیان ہلکی سی کشش نمایاں ہونے لگتی ہے جو اسٹرونگ نیوکلیئر فورس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر دونوں پروٹون کے درمیان فاصلہ کم ہو کر ایک فیمٹو میٹر ہو جائے تو یہ کشش بے حد طاقتور ہو جاتی ہے۔ اور جب درمیانی فاصلہ ایک فیمٹو میٹر سے بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے تو یہ کشش تیزی سے کم ہوتی جاتی ہے اور بلآخیر کشش کی بجائے دھکیل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

پروٹون کے برعکس نیوٹرون پر کوئی برقی چارج نہیں ہوتا۔ جب دو نیوٹرون یا ایک نیوٹرون اور ایک پروٹون ایک دوسرے سے ایک فیمٹو میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہیں تو وہ بھی ایک دوسرے کو انتہائی طاقت سے کھینچتے ہیں۔ اس طرح ایٹمی مرکزے وجود میں آتے ہیں۔

اگر دو کوارک کے درمیان فاصلہ تین فیمٹو میٹر سے زیادہ ہو تو اسٹرونگ فورس بالکل صفر ہو جاتی ہے۔ یعنی اسٹرونگ فورس کی حد انتہائی کم ہے۔ اس کے برعکس کشش ثقل لا محدود حد رکھتی ہے۔

[[الیکٹران]] اور [[نیوٹرینو]] کا تعلق لیپٹون (lepton) کے خاندان سے ہے اور ان پر یہ قوت بالکل اثر نہیں کرتی۔

ایک فیمٹو میٹر (fm) کا مطلب ہے ایک میٹر کے کروڑویں حصہ کا کروڑواں حصہ۔ [[femtometer|fm]] = 10−15 meters

[[File:ReidForce2.jpg|thumb|350px|دو پروٹون یا نیوٹرون جب ایک فیمٹو میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہیں تو ان کے درمیان کلر چارج کی وجہ سے کشش کی قوت پیدا ہو جاتی ہے جو لگ بھگ 25 ہزار نیوٹن کے برابر ہوتی ہے۔ اگر درمانی فاصلہ 0.8 فیمٹو میٹر ہو جائے یہی قوت دھکیل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔]]

== مزید دیکھیے ==
* [[گلواون]]