"ایوان کونسلرز (جاپان)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''ایوان کونسلرز ''' {{دیگر نام|انگریزی=House of Councillors}} [[جاپان]] کی [[پارلیمان جاپان|پارلیمان]] کا [[ایوان بالا]] ہے۔ پارلیمان جاپان کا [[ایوان زیریں]] [[ایوان نمائندگان (جاپان)|ایوان نمائندگان]] کہلاتا ہے۔ ایوان بالا ما قبل جنگ کے [[ایوان پیرز]] کا متبادل ہے۔ اگر ایوان زیریں اور ایوان بالا میں بجٹ، معاہدہ یا [[وزیر اعظم جاپان]] کے عہدہ پر آپسی رضامندی نہ ہوتو ایوان زیریں کو اپنے فیصلے پر بضد رہنے کا اختیار ہے۔ دیگر معاملات میں ایوان زیریں ایوان بالا کے فیصلوں کو دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ کالعدم کر سکتا ہے۔
 
ایوان کونسلرز میں کل 242 ارکان ہوتے ہیں جو 6 سال کی مدت کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔ ہر کونسلر کو کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہئے جبکہ ایوان زیریں کے رکن کی عمر کم از کم 25 سال ہونا لازمی ہے۔ ایوان بالا کبھی تحلیل نہیں ہوتا ہے۔ ہر انتخاب میں نصف ارکان منتخب ہوتے ہیں۔ ہر انتخابات میں 121 ارکان امید وار ہوتے ہیں جن میں 73 ارکان 47 ضلعوں میں واحد ناقابل منتقل ووٹ کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں جبکہ 48 ارکان ملک بھر سے [[متناسب نمائندگی]] کے ذریعے منتخب ہو کر آتے ہیں۔<ref>Hayes 2009, p. 50</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:حکومت جاپان]]
[[زمرہ:قومی ایوان بالا]]