"نظرنامہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 38:
”کتنا حسین نظارہ ہے لندن کی کیا بات ہے کیا فضا ہے لندن کا منظر ہمیشہ اس قدر دلفریب ہوتا ہے میں نے اسے ہمیشہ ایسا ہی دلکش پایا ہے لندن اور اس کے مناظر کبھی نہیں بدلتے ۔“
 
== شہروں کی انفرادیت ==
 
چھ ماہ کے مختصر عرصے میں محمود نظامی نے مصر لبنان روم اٹلی سویٹزر لینڈ فرانس برطانیہ کینڈا ریاست ہائے متحدہ کیوبا اور مکسیکو کا چکر لگایا۔ اگرچہ سفر نامے میں اس سفر کی روداد زیادہ نظرآتی ہے جو 1952ءمیں روالپنڈی سے شروع ہوا اور اپریل 1953ءمیں میکسکو سے پاکستان آنے پر ختم ہوا لیکن ضمنی طور پر اس سفر کے حالات بھی ملتے ہیں جو مصنف نے 20 سال پہلے تعلیم کے سلسلے میں لندن کے ليے کیا تھا۔ ان مختصر سیاحتوں کے علاوہ محمود نظامی سفر حیات کے تجربات و مشاہدات کا عکس بھی نظر نامے میں ملتا ہے۔ انہوں نے جس انداز میں ماضی اور حال مشرق اور مغرب کی تہذیب اور ثقافتی سطح کا موازنہ کیا ہے اس سے ان کے ذوق جمال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ وہ ہر شہر اور مقام کو الگ حیثیت سے جانتے ہیں اور اس کی انفرادیت کو نمایاں کرنے کی سفری کوشش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا قابل غور ہے۔