"نظرنامہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 60:
تاریخی واقعات اس سفر نامے کی ایک اہم خاصیت ہے محمود نظامی کا تاریخی شعور پختہ اور اسلوب فنکارانہ ہے وہ زمانہ گردش ایام کے آئینے میں ماضی کی جھلک کو نمایاں کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ مثلاً جب وہ بذریعہ ٹرین قاہر ہ جانے لگتے ہیں تو قاہر ہ کے قدیم شہر کے تصور میں کھو جاتے ہیں اور پھر الف لیلیٰ کی داستان کی طرح ایک ایک ورق ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ قاہرہ سے باہر دریائے نیل کے کنارے حضرت موسی کا فرعون کے محل میں پہنچنے کا پورا واقع بھی متحرک ہو کر آنکھوں کے سامنے گزرنے لگتا ہے اسی طرح اہرام مصر کی تعمیر کے سلسلے میں وہاں کے مزدوروں نے جو تکالیف اٹھائی ہیں اس کی جیتی جاگتی تصویر اس سفر نامے میں دیکھی جا سکتی ہے۔
 
== اسلوب==
 
دراصل محمود نظامی کے بیان میں ایسا اثر اور ان کے اظہار میں ایسا سحر ہے کہ ہم بچنے کی چاہے کتنی ہی کوشش کریں دامن نہیں بچا سکتے۔ اسلوب اور قدرت بیان کے حوالے سے نظر نامہ اول تا آخر ایک بھر پور سفر نامہ ہے کتاب کے وہ حصے جہاں مصنف کسی مقام سے وابستہ تاثرات کو ابھارنا چاہتا ہے نہایت عمدہ اور بھر پور ہیں بالخصوص جب وہ Venusکا ذکر کرتے ہیں تو ان کا ذوق نظر اور باریک بینی دن اور رات کے فرق میں Venusکی خوبصورتی کو محسوس کرنے پر قادر ہے وہ لکھتے ہیں،