"حسین بن منصور حلاج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 18:
 
چنانچہ بغداد میں ایک جماعت نے حلول اتحاد کے چکر میں گمراہ ہو کر خود کو حلاجی کہنے سے بھی گریز نہیں کیا حالانکہ انہوں نے صحیح معنوں میں آپ کے کلام کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس زمرے میں تقلید شرط نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے اس مرتبہ پر فائز فرما دے۔ مصنف حضرت [[شیخ فرید الدین عطار]] رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے تو اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ '''لوگ درخت سے انی انااللہ کی صدا کو تو جائز قرار دیتے ہیں اور اگر یہی جملہ آپ کی زبان سے نکل گیا تو خلاف شرع بتاتے ہیں۔''' دوسری دلیل یہ ہے کہ '''جس طرح حضرت عمرؓ کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے کلام کیا اسی طرح آپ کی زبان سے بھی کلام کیا اور یہی جواب حلول و اتحاد کے واہیات تصورات کو بھی دور کر سکتا ہے'''۔
 
حضرت عبداللہ خفیف رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے مطابق حسین بن منصور عالم ربانی ہوئے ہیں اور حضرت [[شبلی]] رحمتہ اللہ علیہ نے تو یہاں تک فرما دیا کہ '''مجھ میں اور حسین بن منصور میں صرف اتنا سا فرق ہے کہ اُن کو لوگوں نے دانشور سمجھ کر ہلاک کر دیا اور مجھ کو دیوانہ سمجھ کر چھوڑ دیا'''۔ بہرحال انہی اقوال کی مطابقت میں حضرت مصنف [[شیخ فرید الدین عطار]] فرماتے ہیں کہ '''اگر حسین بن منصور حقیقت میں مطعون و ملعون ہوتے تو پھر یہ دونوں عظیم بزرگ ان کی شان میں اتنے بہتر الفاظ کیسے استعمال کر سکتے تھے۔ لہذا ان دونوں بزرگوں کے اقول حضرت حسین بن منصور کے صوفی ہونے کے لیے بہت کافی ہیں'''۔
 
== آپ کی کرامات ==