"حسین بن منصور حلاج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 13:
== اناالحق ==
آپ رحمتہ اللہ علیہ کی زبان سے اناالحق کا غیر شرعی جملہ نکل گیا لیکن آپ کو کافر کہنے میں اس لیے تردد ہے کہ آپ کا قول حقیقت میں خدا کا قول تھا اور حضرت مصنف [[شیخ فرید الدین عطار]] رحمتہ اللہ علیہ کی رائے ہے کہ '''جو مشائخ آپ کی بزرگی کے قائل نہیں ہیں اُن کے اقوال صوفیاء کی شان کے مطابق نہیں برہنائے حسد انہوں نے آپ کو موردالزام گردانا ہے اس لیے اُن مشائخ کے اقوال کو قابلِ قبول کہنا دانشمندی کے خلاف ہے'''۔
 
اکثر صوفیاء نے آپ کی بزرگی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تصوف سے قطعاً ناواقف تھے۔ ہمیشہ شوق و سوز کے عالم میں مستغرق رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی تصانیف مغلق و مشکل عبارات کا مجموعہ تھیں۔ حتٰی کہ بعض لوگوں نے تو کافر و ساحر تک کا خطاب دے دیا اور بعض کاحیال ہے کہ آپ اہل حلول میں سے تھے اور بعض کہتے ہیں کہ آپ کا تکیہ اتحاد پر تھا۔