"سیرت ابن ہشام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: سیرت ابن ہشام سیرت و تاریخ کی ایک مشہور کتاب ہے(اصلی نام السیرۃ النبویۃ) جو ابن ہشام ({{ع}} '''أبو محم...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''سیرت ابن ہشام''' جس سیرتکا واصلی تاریخنام کی'''السیرۃ ایک مشہور کتابالنبویۃ''' ہے(اصلی ناماور السیرۃکتاب النبویۃ)کے جومولف [[ابن ہشام]] ({{ع}} '''أبوابو محمد عبدالمالكعبد الملك بن هشام‎هشام بن ايوب حميری‎''' {{ف}})کے کینام تصنیفسے ہےمشہور اورہے۔ یہ کتاب آٹھویں صدی عیسوی (دوسری صدی ہجری) میں تصنیف کی گئی۔گئی اور اسے اولین [[سیرت]] و [[تاریخ]] کی کتاب مانا جاتا ہے۔
 
==کتاب کی خصوصیات==
 
یہ کتاب دراصل [[سیرت ابن اسحاق]] کی [[تلخیص]] اور تہذیب ہے ،مثلاً اصل کتاب کا کچھ حصہ [[سیرت]] سے براہ راست متعلق نہ تھا اس لیے [[ابن ہشام]] نے اسے چھوڑ دیا، مشکل الفاظ کے معنی بیان کئے اور بعض واقعات کا اپنی طرف سے اضافہ کیا۔
 
==کتاب کی مقبولیت==
 
[[سیرت ابن اسحاق]] کو بطور '''سیرت ابن ہشام''' جو شکل [[ابن ہشام]] نے دی وہ اتنی مقبول ہوئی کہ لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اصل کتاب فراموش ہو گئی۔ اب یہی کتاب یعنی '''سیرت ابن ہشام''' متداول ہے۔
 
==طباعت و اشاعت==
اس کے متعدد ایڈیشن جرمنی اور مصر سے شائع ہو چکے ہیں۔
 
==تراجم و شروحات و تلخیصات==
 
'''سیرت ابن ہشام''' کی مقبولیت اور اہمیت کی وجہ سے اس کی کئی شروحات بھی لکھی گئیں:
 
* [[الروض الانف]]۔ شرح السہیلی (عبد الرحمن عبداللہ احمد السہیلی) متوفی 581ھ / 1175ء نیز عبدالرحمن الوکیلی نے الروض الانف کی مبسوط شرح لکھی جو 7 ضخیم جلدوں میں شائع ہوئی۔
 
سیرت ابن ہشام کی کئی تلخیصات بھی لکھی گئی ہیں جن میں سے بعض منظوم بھی ہیں۔
 
سیرت ابن ہشام کے تراجم دنیا کی مختلف زبانوں میں بالخصوص [[فارسی]]، [[اردو]]، [[جرمنی]] اور [[انگریزی]] میں ہو چکے ہیں۔ الغرض [[سیرت]] طیبہ کے مآخذ میں اس کتاب کو سب سے زیادہ شہرت اور اعتماد حاصل ہی۔
 
 
 
[[زمرہ:عربی کتابیں]]
[[زمرہ:سیرت نبوی]]