"منڈی جٹاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''منڈی جٹاں''' [[پاکستان]] کے صوبۂ [[پنجاب (پاکستان)|پنجاب]] کے [[ضلع گجرات]] کی تحصیل [[سرائے عالمگیر]] کا ایک گاوںگاؤں ہے۔[[File:A view of mandi jattan village.jpg|thumb|]]
 
گاؤں منڈی جٹاں ضلع بھمبر و ضلع میرپور آزادکشمیر اور سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے مرکز کے قریب موجود ہے، اس کے گرد و نواح میں چہلہ، پنجیڑی، مڑیال، منڈی منجہواں جیسے قابلِ ذکر گاؤں موجود ہیں،
 
 
گاؤں منڈی جٹاں چند گھروں کو چھوڑ کر مکمل طور پر جٹوں پر مشتمل ہے، اس گاؤں میں قوم جٹ کی تین برادریاں موجود ہیں، جن میں تھتھال جٹ، چاچ جٹ اور کنیال جٹ موجود ہیں، بعض بزرگوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق گاؤں منڈی جٹاں تین سو یا ساڑھے تین سو سال پہلے وجود میں آیا، سب سے پہلے اس گاؤں کے ویران پہاڑی مقام پر تھتھال برادری کے جدِ امجد بابا خیر دین نے کھمبی تھتھال سرائے عالمگیر سے ہجرت کر کے ڈیرہ بسایا، بلاشبہ اس گاؤں کا سب سے پہلا گھر چوہدری محمد افضل صاحب کے گھر کے مقام پر بنایا گیا تھا، اس کے کچھ ہی عرصہ بعد چاچ برادری اور کنیال برادری نے بھی اس مقام پر اپنے ڈیرہ جات جما لیے، اس گاؤں میں تقسيمِ ہند سے قبل سکھ گھرانے بھی آباد تھے جو پاکستان وجود میں آنے کے بعد ہجرت کر کے ہندوستان میں چلے گئے، جٹ برادری کے علاوہ یہاں اکا دکا دوسری ذاتوں کے گھرانے بھی موجود ہیں مگر جٹ گھرانوں کی اکثریت کی بنا پر اس گاؤں کو " منڈی جٹاں " کہہ کر پکارا جانے لگا، بعد ازیں اسے باقاعدہ گاؤں منڈی جٹاں کے نام سے رجسٹرڈ کر دیا گیا،
 
 
گاؤں منڈی جٹاں کی پرانی اور تاریخی عمارت کے طور پر حویلی " چوبارہ " قابلِ ذکر ہے جو کہ چوہدری فضل دین چاچ کی ملکیت ہے، یہ عمارت غالباً سو سال سے بھی پرانی ہے۔ بزرگوں سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق چوبارہ کی تعمیر کے لیے پکی اینٹیں پشاور سے منگوائی گئی تھیں،
 
 
[[File:A view of mandi jattan village.jpg|thumb|]]<big><code><u>اہم شخصیات</u></code></big>
 
<big><u>''گاؤں منڈی جٹاں''</u> کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات میں مہر علی اکبر چوہدری، چوہدری ماسٹر مالک، ملک پرویز اختر، ملک ماسٹر محمد شفقت، چوہدری ماسٹر گلزار احمد، چوہدری محمد زمان ولد محمد یوسف(مرحوم) ، چوہدری زوہیب اصغر ولد ماسٹر علی اصغر(مرحوم)، چوہدری زیاد اصغر ولد ماسٹر علی اصغر(مرحوم)، چوہدری ساجد حسین، چوہدری نزاکت علی، چوہدری شرافت علی، چوہدری محمد مسعود، چوہدری ماسٹر شبیر حسین، چوہدری محمد جاوید ولد محمد یونس اور چوہدری صابر حسین ولد مشتاق احمد قابلِ ذکر ہیں،</big>
 
==پیشہ==