"محمد طارق ایوبی ندوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
خانہ معلومات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
درستی
سطر 8:
 
== تعلیمی زندگی ==
ڈاکٹر صاحب کا گھرانہ ایک علمی گھرانہ تھا، چنانچہ ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں ہی حاصل کی، ڈاکٹر صاحب کے معلم اول ان کے دادا جان "فیاض احمد" مرحوم تھے۔ اسی طرح ان کے والد جناب '''کمال اشرف''' اور والدہ محترمہ نے بھی تعلیمی و تربیتی نگرانی کی۔ گھریلو تعلیم کے بعد "علی آباد" کے ایک قدیم و تاریخی ادارے سے باضابطہ تعلیم کا آغاز ہوا، بعدہٗ [[1988ء]] میں ہندوستان کے کی مشہور دینی درسگاہ [[دار العلوم ندوۃ العلماء]]، [[لکھنؤ]] میں داخل کیا گیا، جہاں انھوں نے مکتب، اس کے بعد عالمیت و فضیلت کی تعلیم حاصل کی اور [[2002ء]] میں فارغ ہوئے۔ [[ندوۃ العلماء]] میں انھوں نے شرعی علوم پر خوب محنت کی، اسی طرح علمی وفکری موضوعات پڑھنے لکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ وہاں ڈاکٹر طارق ایوبی کے مشہور اساتذہ میں سے [[محمد رابع حسنی ندوی]]، [[محمد واضح رشید حسنی ندوی]]، [[سعید الرحمن اعظمی ندوی]]، [[سلمان حسینی ندوی]]، نیاز احمد ندوی اور زکریا سنبھلی ندوی وغیرہ ہیں۔
 
[[دار العلوم ندوۃ العلماء]] سے عالمیت و فضیلت کے بعد عصری تعلیم کے لیے [[علی گڑھ مسلم یونیورسٹی]] گئے، جہان انھوں نے 2003ء سے 2011ء تک رہ کر [[عربی زبان]] میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کیا۔ <ref> ماخوذ از حرفے چند بر کتاب؛ تصویر وطن، از؛ ڈاکٹر انور حسین، صفحہ: 13۔</ref>
 
ڈاکٹر طارق ایوبی کے متعلق واقف کاروں کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے بہت ذہین، محنتی اور سلیم الطبع تھے، شروع ہی سے لکھنے پڑھنے کا شوق تھا۔ زبان و ادب پر اچھی دسترس رکھتے تھے۔
 
== عملی زندگی ==
دینی و عصری تعلیم سے فراغت کے بعد [[علی گڑھ]] ہی میں ایک ادارہ [[ندوۃ العلماء]] کی شاخ "مدرسۃ العلوم الاسلامیہ" میں تدریس سے منسلک ہو گئے، فی الحال اس ادارے کے مہتمم (پرنسپل) ہیں، کتابوں کی تدریس کے ساتھ اہتمام کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے ہیں۔
 
اس کے علاوہ اس ادارہ سے شائع ہونے والے مشہور علمی و فکری مجلہ "ندائے اعتدال" کے مدیر ہیں۔ نیز کئی علمی اکیڈمیوں اور تنظیموں سے منسلک ہیں۔
 
== ذاتی زندگی ==
ڈاکٹر طارق ایوبی صاحب کا نکاح سنہ 2008ء بارہ بنکی کے گاؤں "محمود مئو" میں ہوا، ان کے خسر انتہائی معزز سماجی اور سیاسی شخصیت تھے۔ ڈاکٹر صاحب کی چار صاحبزادیاں ہیں، پہلا لڑکے کا بچپن ہی میں ایک سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔
 
== مناصب ==
سطر 31:
== اسفار ==
* [[بھارت]] میں مختلف صوبوں اور علاقوں میں سیاسی ودعوتی دورے۔
* قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت۔
* [[ترکی]]
* [[سعودی عرب]]
سطر 44:
* اسلامی میں مذہبی رواداری (اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں)
* ندوۃ العلماء کا فکری و ملی شعور
* مفکر اسلام ایک مطالعہ
* عالم اسلام
* آئینہ افکار <ref>https://www.rekhta.org/ebooks/aaina-e-afkar-dr-mohammad-tariq-ayubi-nadwi-ebooks?lang=ur</ref>
* تصویر وطن
* سیرت کا انقلابی پیغام
* تعلیم و تربیت
* اتحاد - اہمیت وضرورت
* تبصرے
* ندوی فضلاء کی قرآنی خدمات
* معتدل اسلام
* مختصر تاریخ ثقافت اسلامی (تعلیق وترجمہ)
* اسلامی افسانوی ادب (تعلیق وترجمہ)