"میرٹھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Correction of Typing Mistake
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 68:
میرٹھ بھارت کی ریاست [[اتر پردیش]] کا ایک تاریخی شہر ہے۔
 
== مسلم فتوحات اورحکمرانی ==
گیارہویں صدی عیسوی میں ، شہر کے جنوب مغرب میں ایک قلعہ تعمیر کیاگیا تھا ، جو اپنی مضبوطی کے لئے مشہور تھا اورآ ئین اکبری میں اس کا ذکر ملتا ہے۔اس خطے پر بلندشہر کے ڈور راجپوت راجہ ہار دات کی حکومت تھی ۔ 1018 میں محمودغزنوی نے راجہ کو شکست دی ۔ اس دور کی مشہور مقامی نشانی شہر کی جامع مسجد ہے ، کہا جاتا ہے کہ یہ محمود کے وزیر نے تعمیر کروائی تھی۔ محمودکے بعد یہ شہر دوبارہ مقامی ہندو راجا کے قبضے میں آیا ۔ محمد قطب الدین ایبک (جس نے 1206 میں دہلی سلطنت قائم کی ) نے 1193 میں میرٹھ پر حملہ کیا اور قبضہ کر لیا۔
 
تیمور نے 1399 میں میرٹھ پر حملہ کیا اور قبضہ کرلیا۔
 
اس کے بعد یہ شہر مغل سلطنت کے زیر اقتدار آیا اور نسبتا سکون کا دور دیکھا۔ مغل شہنشاہ ، اکبر اعظم (.1556-1605) کی حکومت کے دوران ، یہاں تانبے کے سکے ڈھالنے کے لئے ایک ٹکسال تھی۔ مغل سلطنت کے زوال کے دوران ، اورنگ زیب کی موت کے بعد ، یہ شہر مقامی سرداروں کے زیر اثر آیا۔اٹھارہویں صدی میں جاٹوں اور روہیلوں کی مداخلتوں کے ساتھ ہی اس شہر نے سکھ اور مراٹھا کے حملے دیکھے۔
[[زمرہ:میرٹھ|میرٹھ]]
[[زمرہ:اتر پردیش کے شہر]]