"خط رقاع" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
خط رقاع [[خط رقعہ]] سے اخذ ہوا ہے۔ رقاع رقعہ کی جمع ہے۔ کاغذ کے پرزے یا ٹکڑے کو رقعہ کہتے ہیں۔ اِس خط کو رقاع اِس لئے کہا جاتا ہے کہ آغاز میں یہ کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر لکھا جاتا تھا۔ معمولی ضرورت کی کوئی بات یا معمولی خط بھی اِس ٹکڑے پر لکھا جاتا جن میں معاملات کی عجلت درپیش ہوتی تھی۔ اِس لئے قلم کی روانی و آسانی کے لئے اِس خط کو ترویج ملی۔ [[خلافت عباسیہ]] کے زمانے میں [[اسلامی خطاطی]] کے جتنے بھی خطوط وجود میں آئے، اُن میں سہل ترین [[خط دیوانی]] اور [[خط رقعہ]] تھے، اور [[خط رقعہ]] کو مزید سہل بنانے کے لئے خط رقاع کو ایجاد کیا گیا۔ یہ سرعت نگاری کے لئے بہترین خط ہے کیونکہ اِس میں [[قلم]] کی گردش آزادانہ اور سریع السَیر ہوتی ہے۔ یہ خط بڑی حد تک [[خط ثلث]] سے اور [[خط توقیع]] سے مشابہہ ہے۔
==خصوصیات==
خط رقاع میں [[قلم]] کی حرکت چونکہ تیز ہوتی ہے، اِس لئے بعض حروف اور مرکبات نے نئی شکل اختیار کرلی ہے۔ تحریر میں یہ خط کافی خوشنما ہے۔ ترتیب میں ایک خاص فاصلے کا خیال رکھا جانا لازمی ہوتا ہے اور شکلوں کی ساخت میں ہم آہنگی نظر آتی ہے۔ عجلت و سرعت نگاری کے سبب اِس خط سے اختصار پیدا ہوتا ہے اور اختصار میں بعض حروف لکھنے میں گر جاتے ہیں۔ تحریری ملکہ پیدا ہوجانے کے بعد اِسے باآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
*خط رقاع میں حروف چھوٹے اور لطیف قسم کے بنائے جاتے ہیں۔<ref>محمد سلیم: تاریخ خط و خطاطین، صفحہ 107- 108۔</ref>
*قلم کا [[قط]] بھی باریک ہوتا ہے۔
*خط میں استدارہ اور دَور بہت زیادہ ہے۔
سطر 10 ⟵ 11:
*[[حروف تہجی]] میں گرہ دار حروف کی گرہ بند رکھی جاتی ہے۔
*عام قواعد سے ہٹ کر بعض حروف اور بعض مرکبات خط رقاع میں بالکل مخصوص انداز میں لکھے جاتے ہیں۔
*[[قلم]] کی حرکت تیز اور آزادانہ ہوتی ہے تاکہ سرعت نگاری قائم رہے۔<ref>صبح الاعشیٰ: جلد 3، صفحہ 119۔</ref>
 
 
== حوالہ جات ==