"برازی خون مخفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
سادہ سے الفاظ میں تو برازی خون{{زیر}} مخفی، کا مطلب ہوتا ہے کہ انسانی فضلہ میں خفیہ خون شامل ہونا یعنی فضلے میں پوشیدہ خون ضائع ہونا۔ اور طب میں برازی خون مخفی کی جو تعریف اور اسکی مزید تشریح ذیل میں درج کی جارہی ہے۔ <br>
 
طب میں برازی خون مخفی کو بِرازی دم{{زیر}} خفی کہتے ہیں۔ اور اس سے مراد [[طب]] میں کیا جانے والا ایک ایسا [[اختبار]] ہے جس میں [[فضلے]] میں خون کی موجودگی یا غیرموجودگی کی شناخت کی جاتی ہے۔ اسکو دم{{زیر}} خفی (occult blood) اس وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ خون جو کہ فضلے میں خارج ہورہا ہوتا ہے وہ یا تو اتنا کم مقدار میں ہوتا ہے کہ آنکھ سے نظر نہیں آتا یا پھر وہ [[آنت]] کے آخری حصے سے خارج ہونے کے بجاۓ [[نظام ہاضمہ]] کے کسی ابتدائی مقام (مثلا [[معدہ]]) سے خارج ہورہا ہوتا ہے اور جسم سے آنت میں سفر کے دوران اپنا رنگ تبدیل کرکے فضلے سے مماثلت اختیار کرجاتا ہے جسکے باعث آنکھ سے نظر نہیں آتا۔ طب میں اس اختبار کا مکمل نام ؛ برازی دم الخفی اختبار (Fecal occult blood test) اختیار کیا جاتا ہے۔