"شیخ سلیمان قندوزی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← وجہ، علما، == مزید دیکھیے ==؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 2:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''علامہ شیخ سلیمان قندوزی''' (پیدائش: [[1805ء]] — وفات: [[اگست]] [[1877ء]]) مسلم عالم، مصنف، محقق، فقیہ تھے۔ آپ کی وجہ شہرت آپ کی تصنیف [[ینابیع المودۃ]] ہے۔ آپ موجودہ [[افغانستان]] سے تعلق رکھتے ہوئے [[ایران]] اور [[سلطنت عثمانیہ]] کے علما میں بھی شمار ہوتے تھے۔ آخری دور میں [[استنبول]] میں زندگی بسر کی۔
==سوانح==
===پیدائش اور نام و نسب===
علامہ سلیمان قندوزی کی پیدائش موجودہ [[افغانستان]] کے شہر [[قندوز]] میں سنہ [[1220ھ]] مطابق [[1805ء]] میں ہوئی۔اُس وقت [[قندوز]] [[بلخ]] کا ہی ایک علاقہ شمار کیا جاتا تھا۔ [[قندوز]] کی نسبت سے ہی آپ قندوزی کہلاتے ہیں۔ آپ کا نام سلیمان بن ابراہیم ہے جبکہ نسب یوں ہے: سلیمان بن ابراہیم خواجہ کلاں بن محمد بابا خواجہ بن محمد ابراہیم ابن شیخ ترسوں قندوزی بلخی۔
===تعلیم===
علامہ قندوزی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ [[بخارا]] جو کہ اُس زمانے میں علم و فضل کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے [[بخارا]] چلے گئے اور وہاں سے سند ِ فضیلت حاصل کی۔ اِس کے بعد سابق علماء کی طرح بصیرت و اطلاع کے لیے دیگر شہروں کی سیاحت و سفر کو روانہ ہوئے۔
== مزید دیکھیے ==
* [[ینابیع المودۃ]]