"شیخ سلیمان قندوزی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 15:
===ایران میں قیام===
ماہِ [[ذوالحجہ]] [[1277ھ]] میں آپ [[ایران]] واپس چلے آئے۔ ایرانی حکومت نے آپ کا شاندار خیر مقدم کیا اور آپ کی بے انتہاء عزت کی۔ مختلف قسم کی سہولیات بہم پہنچائی گئیں۔ آپ کا اِرادہ تھا کہ آپ [[مکہ مکرمہ]] چلے جائیں مگر تبدیلی ٔ حالات کے سبب [[ایران]] میں ہی مقیم ہوگئے۔اگرچہ قیام [[ایران]] میں رہا اور یہاں آپ کا حلقہ اِرادت وسیع سے وسیع تر ہوگیا اور ممالک اسلامیہ کے حکمران آپ کے مرید ہوتے چلے گئے۔[[ایران]] میں دورانِ قیام اپنے مریدین اور اہل سلوک کی رہنمائی اور [[قرآن]] و [[حدیث]] کی تعلیم میں وقف ہوگئے۔ <ref>علامہ سلیمان قندوزی: معالم العترۃ ، ترجمہ اُردو ینابیع المودۃ ، صفحہ 7، مطبوعہ اگست 1963ء</ref>
===تصنیف و تالیف===
علامہ قندوزی کو تصنیف و تالیف کا اچھا خاصہ شوق تھا ۔بکثرت کتب کی تالیف کے متمنی تھے لیکن مریدین کی کثرت اور اُن کی آمدو رَفت کے تسلسل کے باعث زیادہ کتب تالیف نہ کرسکے۔
 
== مزید دیکھیے ==
* [[ینابیع المودۃ]]