"تنک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2) (روبالہ جمع: lv:Tanahs
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
تنک ([[عبرانی زبان|عبرانی]]: תַּנַ"ךְ ؛ انگلش: Tanakh) یا "تناخ" اُس مجموعہ کا نام جس کو عبرانی بائبل کہا جاتا ہے اور جو [[یہودیت]] کا سب سے مقدس کتابی مجموعہ ہےـ اس کے تین اجزاء ہیں : [[توریت|تورات]] (درس) ، نوییم (انبیاء) اور کیتُوویم (کتب) ـ
 
تورات میں خدا کے احکامات کے علاوہ کائنات، عالم اور انسان کی تخلیق کا قصہ ہےـ اس کے علاوہ اس میں [[نوح علیہ السلام]] کی نبوت اور سیلاب، [[ابراہیم علیہ السلام]] کی نبوت اور خدا کے عہد اور دیگر انبیاء کے قصص ہیں ـ تورات کا اختتام [[بنی اسرائیل]] کے [[کنعان]] میں داخلہ اور خدا کے عہد کی تکمیل پہ ہوتا ہےـ
 
نیوییم میں [[موسیٰ]] علیہ السلام کے کچھ مزید قصص بیان ہیں اور باقی تمام [[نبیپیغمبر|انبیاء]] کے قصے اور ان کے پیغام درج ہیں ـ یہ انبیاء وقتاً فوقتاً خدا کی طرف سے بھیجے گئے تھے تاکہ بنی اسرائیل اپنے عہد پہ پورا اترےـ نیوییم کے اختتام تک بنی اسرائیل ناکام ہوا اور خدا کا عذاب حاصل کر گیا ـ
 
کیتُوویم [[زبور]] سے شروع ہوتی ہےـ اس میں [[داؤد علیہ السلام|داؤد]] اور [[سليمان علیہ السلام]] علیہم السلام کے علاوہ دیگر پیغمبروں کا ذکر ہےـ اس کے علاوہ اس میں [[مملکت یہودہ]] (Kingdom of Judah) کی تاریخ اور عروج بھی بیان ہےـ اس کا اختتام بنی اسرائیل کی توبہ اور خدا کے عہد کی بحالی پہ ہوتا ہےـ
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/تنک»